بہزاد لکھنوی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
بہزاد لکھنؤی
پیدائش1900ء
لکھنؤ، یوپی، انڈیا
وفات1974ء
کراچی
رہائشلکھنؤ ، اترپردیش
اسمائے دیگربہزاد لکھنوی
پیشہادب سے وابستگی
وجہِ شہرتشاعری
مذہباسلام

بہزاد لکھنوی پیدائش: 1900ء وفات: 1974ء۔ برصغیر کے ایک معروف شاعر، جن کی پیدائش لکھنؤ میں اور وفات کراچی میں ہوئی۔

نام[ترمیم]

قلمی نام بہزاد لکھنوی اصل نام سردار حسین خاں والد کا نام سجاد حسین خان ہے۔ [1]

بچپن اور تعلیم[ترمیم]

آپ لکھنؤ میں پیدا ہوئے۔ آبا و اجداد ریاست رام پور کے رہنے والے آفریدی نسل تھے۔ تعلیم حاصل کرنے کے بعد ایسٹ انڈیا ریلوے میں ٹی ٹی آئی ہو گئے۔ اختلاج قلب کی وجہ سے مستعفی ہونا پڑا۔1932ء میں آل انڈیا ریڈیو میں ملازم ہو گئے۔ 1942ء میں استعفا دے کر پنچولی آرٹ پکچر لاہور میں ملازمت کر لی۔ کچھ عرصہ بعد واپس لکھنؤ چلے گئے۔ قیام پاکستان کے بعد کراچی آ گئے اور وہیں انتقال ہوا۔

مجموعے[ترمیم]

  • نغمۂ روح
  • نغمۂ نور ،دہلی،ساقی بُک ڈپو ،ت ن ، 127 ص (شاعری)
  • موج ِطہور ،دہلی،ساقی بُک ڈپو ، 1941ء ، 104 ص (شاعری)
  • کیف و سرور ،،دہلی،ساقی بُکڈپو ، 1940ء ، 200 ص (شاعری)
  • موجِ نور ،دہلی،علیمی پریس،بار چہار، 1937ء، 78 ص (100 گیت)
  • کرم بالائے کرم کراچی،مدینہ پبلشنگ کمپنی،
  • بت کدہ
  • چراغ طور ،دہلی،ساقی بُک ڈپو،1941ء، 192 ص (شاعری)
  • آہِ نا تمام ،ممبئی،مکتبہ سلطانی، ت ن، 152 ص (شاعری)
  • بُستانِ بہزاد ،دہلی، میخانۂ اُردو ، ، ص (شاعری)
  • نغماتِ بہزاد ،دہلی، میخانہ اُردو ، ت ن، ص 111 (شاعری)
  • کفر و ایمان ،لاہور، اُردو اکیڈیمی ، بار سوم 1945ء ، 127 ص (شاعری)
  • بیانِ حضور ،دہلی،ساقی بُک ڈپو، ت ن،192 ص (منظوم سیرت)[2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. وفیات نعت گویان پاکستان:صفحہ 36 ڈاکٹر محمد منیر سلیچ: نعت ریسرچ سنٹر کراچی
  2. http://www.bio-bibliography.com/authors/view/4957

بیرونی روابط[ترمیم]