بیئنگ ہیومن فاؤنڈیشن
مشہور ادا کار سلمان خان خدمت خلق کے جذبے سے اپنے فلمی کریئر میں ہمیشہ سے سرشار رہے ہیں۔انھوں نے ملک کے غریب اور نادار بچوں کی دیکھ ریکھ کے لیے ایک ادارہ بیئنگ ہیومن فاؤنڈیشن (انگریزی: Being Human Foundation) 2007ء میں قائم کیا ۔[1] [2] [3]
سلمان خان ایک وسیع القلب انسان ہیں،ایسا صرف اس لیے نہیں کہ وہ ایک این جی او بھی چلا رہے ہیں بلکہ وہ کسی بھی اداس چہرے پر مسکراہٹ لانے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔لوگوں نے خود اپنی آنکھوں سے انھیں کچی آبادیوں میں بچوں کیساتھ تہوار مناتے اور غریب خاندانوں کی مدد کرتے دیکھا ہے۔سلمان خان صرف ایک اداکار ہی نہیں بلکہ سماج میں ضرورتمندوں کے لیے کیے گئے اپنی خدمات کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔اْن کی تنظیم' بیئنگ ہیومن'ریاست مہاراشٹرا اور اس کے باہر کئی دیہات میں متحرک ہے، یہ تنظیم بھارت بھر میں غریب بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے کام کررہی ہے جبکہ صنعتی ورکرز اور مالی طور پر غیر مستحکم لوگوں کو طبی امداد بھی فراہم کرتی ہے۔[4]
سلمان اس ادارے کو فروغ دینے کے لیے اپنی دونوں ماؤں سلمٰی اور ہیلن کے ساتھ ان کے بھائی سہیل خان اور ارباز خان کے ساتھ ریمپ پر بھی اتر چکے ہیں۔[5]
سلمان خان اپنی مصوری کو لوگوں کے سامنے بھی گاہے بہ گاہے لاتے رہے ہیں۔ انھوں نے شروع شروع میں اپنی بنائی ہوئی تصاویر کو اپنے دوستوں کو بطور تحفہ دیا تھا لیکن بعد میں وہ انھیں نیلام کر چکے ہیں۔ اسی کے ساتھ وہ اپنی ڈیزائن کی گئی گھڑیاں بھی نیلام کر چکے ہیں۔ ویسے یہ نیلامی صرف ممبئی میں نہیں ہوئی بلکہ آن لائن ہوئی تاکہ دنیا بھر میں ان کے چاہنے اور سماجی کام میں دلچسپی رکھنے والے بھی اس میں حصہ لے سکیں۔ اس سے ملنے والی رقم 'بیئنگ ہیومن' نامی ادارے کو دی گئی۔[6]
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "The atonement! How Salman Khan built Being Human to help thousands"۔ businesstoday۔ 6 اپریل 2018۔ اخذ شدہ بتاریخ 4 مارچ 2021
- ↑ "BEING HUMAN FOUNDATION"۔ www.beinghumanonline.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 مارچ 2016
- ↑ "BEING HUMAN FOUNDATION- Education"۔ www.beinghumanonline.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 مارچ 2016
- ↑ خدمت خلق کا دوسرا نام سلمان خان
- ↑ خانوں کا مقابلہ
- ↑ بالی ووڈ ڈائری