بیلچہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
ایک مستطیل شکل والا بیلچہ

بیلچہ (انگریزی: Shovel) ایک سادہ دستی اوزار ہے جو بڑی مقدار میں برف، کوئلہ، مٹی، ریت، بجری، گارا وغیرہ اٹھانے یا ہٹانے اور زراعت میں نرم زمین کھودنے کے لیے بڑے پیمانے پر دنیا بھر میں استعمال ہوتا ہے۔

بیلچہ اکثر ایک لمبے لکڑی کے ڈنڈے پر مشتمل ہوتا ہے، جس کی لمبائی 3 سے 4 فٹ تک ہوتی ہے، جس کے ایک سرے پر لوہے (بعض بیلچے میں مضبوط پلاسٹک استعمال کی جاتی ہے) کا بڑا چپٹا ٹکڑا (بلیڈ) لگا ہوتا ہے، اسی سے زمین کھودی یا ہموار کی جاتی ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]