بین الاقوامی مرکز برائےتصفیہ تنازعات سرمایہ کاری
Appearance
بین الاقوامی مرکز برائے تصفیہ تنازعات سرمایہ کاری (ICSID: International Centre for Settlement of Investment Disputes) عالمی بنک کا ایک ذیلی ادارہ ہے۔ یہ 1966 میں بنا۔2005 میں اس کے 155 ارکان تھے۔ اس کے بنیادی مقاصد میں غریب ممالک اور ترقی یافتہ ممالک کے سرمایہ داروں کے درمیان پیدا ہونے والے تنازعات کو حل کرنا شامل ہے۔ جون 2005 میں اس کے پاس 184 مقدمات درج تھے جن میں سے 30 ارجنٹائن کے خلاف تھے۔ اس کا صدر دفتر واشنگٹن میں ہے اور اس کی صدارت عالمی بنک کے صدر کے پاس ہی ہوتی ہے۔