بیگم زینت ہارون

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

بیگم زینت ھارون رشیدکا شمار ان شخصیات میں ہوتا ہے جنہیں قائد اعظم کی براہ راست قیادت میں جدوجہد ِآزادی میں شرکت کا موقع ملا۔مسلم لیگ ویمن نیشنل گارڈ کی اولین ممبراور جدوجہد آزادی کے رہنماءسرعبداللہ ہارون اور لیڈی نصرت ہارون کی صاحبزادی بیگم زینت ہارون رشید تحریک پاکستان کی فعال کارکن رہیں، بیگم زینت ہارون اس وقت سولہ سترہ سال کی تھیں جب قائد اعظم کی ہدایت پربننے والی مسلم لیگ ویمن گارڈ میں شامل ہوئیں ۔