تاترا نیشنل پارک، سلوواکیہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
جھیل ستربسکے پلیسو، پس منظر میں تاترا پہاڑ۔

تاترا نیشنل پارک ( (سلوواک: Tatranský národný park)‏ ؛ abbr TANAP ) سلوواکیہ کے نو قومی پارکوں میں سے ایک ہے۔ یہ شمالی وسطی سلوواکیہ میں تاترا پہاڑی سلسلے میں واقع ہے۔ یہ پارک متنوع قسم کے نباتات اور حیوانات کے تحفظ کے لیے اہم ہے، جس میں بہت سی مقامی انواع، بشمول تاترا پہاڑی بکرے موجود ہیں۔

تاترا پہاڑ شمال میں سلوواکیہ اور جنوب میں پولینڈ کے درمیان ایک قدرتی سرحد بناتے ہیں اور دونوں ممالک نے بیسویں صدی کے اوائل سے علاقے کے تحفظ کی کوششوں میں تعاون کیا ہے۔ پولینڈ نے ملحقہ ایک قومی پارک بنایا اور بعد میں یونیسکو نے مشترکہ کوششوں کو ایک عبوری کرہ حیاتی کے محفوظ مقام کے طور پر نامزد کیا۔

جغرافیہ[ترمیم]

تاترا نیشنل پارک مشرقی تاترا سلسلہ کوہ میں بالائی تاترا سلسلے کے سلوواک علاقوں اور مغربی تاترا کے علاقوں کی حفاظت کرتا ہے۔ [1] تاترا نیشنل پارک کا مغربی حصہ زیلینا ریجن میں اور مشرقی حصہ پریسوف ریجن میں واقع ہے۔

قومی پارک 738 مربع کلومیٹر (284.9 مربع میل) کے رقبے پر محیط ہے اور پارک کے ارد گرد بفر زون 307 مربع کلومیٹر (118.5 مربع میل) کے رقبے پر محیط ہے؛ جو ملا کر  1045 مربع کلومیٹر بنتا ہے۔ [2]  پارک میں 600 کلومیٹر پیدل سفر کی پگڈنڈیاں [3] اور 16 نشان زد اور دیکھ بھال کی گئی بائیک ٹریلز موجود ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Inorganic nature". Tatras National Park. n.d. Archived from the original on February 21, 2007. Retrieved May 21, 2007.
  2. "A Man and nature". Tatras National Park. n.d. Archived from the original on February 21, 2007. Retrieved May 21, 2007.
  3. Jump up to:a b "Príroda TANAPu [Nature of TANAP]" (in Slovak). Štátne lesy TANAPu. n.d. Archived from the original on June 9, 2007. Retrieved May 21, 2007.