تبادلۂ خیال:الطاف حسین (سیاستدان)

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

سندھی شخصیات کا زمرہ خالص سندھیوں کے لئے بنایا گیا ہہے اس لئے اس میں الطاف حسین کی یا کسی بھی اردو بولنے والے کی کوئی جگہ نہیں بنتی ۔ میں اسے یہاں سے خارج کر رہا ہون، زمرہ:سندھی شخصیات


مہران منگریو تبادلہ خیال | میرا حصہ


  • کیا سندھی شخصیات سے مراد سندھی بولنے والے ہیں یا کراچی سمیت سندھ میں رہنے والے۔ اگر سندھی بولنے والے مراد ہیں تو سندھ میں بلوچی، سرائیکی اور دیگر زبانوں کے بولنے والوں کے لیے الگ زمرہ بنایا جائے؟ احباب سے گذارش ہے کہ اس پر اپنے خیالات کا اظہار کریں۔ گذارش ہے کہ بحث کو خالصتاً دانشورانہ انداز میں مسائل کے حل کے لیے استعمال کیا جائے۔--سید سلمان رضوی 20:22, 24 ستمبر 2007 (UTC)
  • دو زمرے بنائے جا سکتے ہیں، "شخصیاتِ صوبہ سندھ" جس میں تمام سندھ کے رہائشی شامل ہونگے۔ دوسرا زمرہ ethnic سندھی کا ہو سکتا ہے۔ اگرچہ اس وقت وکیپیڈیا پر ایسے زمرے بنانے غیر ضروری ہیں۔ جب مضامین کی تعداد زیادہ ہو جائے تو ایسے کاموں میں پڑا جا سکتا ہے۔

--Urdutext 23:37, 24 ستمبر 2007 (UTC)

خالص سندھی[ترمیم]

جی ہان میں بھی اسی بات سے اتفاق رکھتا ہون کہ اس زمرے میں وہ ہی لوگ شامل ہون جو سندھی زبان ، مادری زبان کی حیثیت سے بولتے ہیں نہ کہ وہ جو سندھی زبان کو اپنے لئے بوجھ سمجھتے ہین۔

  • حال ہی میں سندھی مضمون لازمی قرار دئے جانے پر اردو پولنے والون نے ہنگامہ کیا۔ نوٹیفیکشن کے باوجود سندھی نہیں پڑھائی جاتی۔ (کراچی اور حیدرٓباد میں)۔
  • مہاجر قومی مومینٹ کے قیام سے پہلے جی۔ ایم۔ سید نے کہا تھا الطاف ہمارا اپنا ہے سندھی ہے لیکن الطاف یا اس کے حوارے نہین مانے اور کہتے رہے ہم مھاجر اس کا اندازہ آپ کراچی میں وال چاکنگ سے لگا سکتے ہیں۔
  • انگریزی وکی میں مہاجر کے نام سے الگ رمرہ بنایا ہے اردو بولنے والون نے۔ تو یہاں پر کیون نہیں بن سکتا۔

مہران منگریو تبادلہ خیال | میرا حصہ


سلام[ترمیم]

خود کو فرقوں میں نا بانٹو اہلِ حرم
کـیا تمہـیں پھر کوئی کربـلا چاہیۓ!

سمرقندی


وعلیکم السلام[ترمیم]

سمر قندی صاحب شروعات ہم نے نہیں کی۔ کراچی کو کربلہ کون بنانا چاہتا ہے میں بھی جانتا ہون آپ بھی۔

مہران منگریو تبادلہ خیال | میرا حصہ


کرب و بلا[ترمیم]

مہران صاحب میں آپ کو سندھی جان کر بات نہیں کر رہا، اور نہ ہی صرف کراچی کے کربلا بننے کی بات کر رہا ہوں، میں تو آپ کو اہل حرم جانتے ہوۓ بات کر رہا ہوں کیونکہ آپ نے اپنے صفحۂ صارف پر خود کو مسلمان تحریر کیا ہے۔ ارے صاحب انگریزی ویکی کی کیا بات کرتے ہیں ؟! وہاں تو آپ جتنے چاہے اسلام کے مذہبی ، ثقافتی اور لسانی فرقے بنا لیں وہ لوگ اس بات پر اعتراض نہیں کریں گے ، وہ تو اس بات پر خوشی خوشی اجازت دیں گے بھائی۔ آپ پورے اردو ویکی کو چھان لیجیۓ آپ کو اندازہ ہوجاۓ گا کہ اب تک اسے تمام قسم کی فرقہ بندیوں سے محفوظ رکھا گیا ہے۔ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ encyclopedia کے لفظ کا سہارا لے کر وہ یہ بہانا بنا لے کہ صاحب یہ تو encyclopedia ہے اس پر تو سب کچھ ہوگا، تو معاف کیجیۓ گا (میں آپ کی بات نہیں کر رہا، عمومی بات کہ رہا ہوں) ، جی تو معاف کیجیۓ گا ایسا ممکن نہیں ہے، اور ایسا کسی کو بھی کرنے کی اجازت نہیں دی جاۓ گی۔ اسکی شکایت کوئی چاہے تو wikimedia foundation کو کر دے جب بات چلے گی تو انکو بھی دیکھ لیا جاۓ گا۔ میں پھر واضح کردوں کہ میں یہ بات آپ کے لیۓ نہیں کہ رہا ، بلکہ عمومی طور پر کہـ رہا ہوں۔ امید ہے کہ آپ میری بات کو سمجھنے کی کوشش کریں گے۔ آپ کا انگریزی ویکی پر صفحہ دیکھ کر مجھے آپ کے بارے میں خاصی امیدیں ہیں ، اللہ آپ کو ہر جگہ کامیابی عطا فرماۓ۔

اب جس کا جی چاہے روشنی حاصل کرے
ہــم نے تــو جــلا کہ دل سرِ عــام رکھ دیا

سمرقندی

سلام[ترمیم]

سمر قندی بھائی آج ہمارے جو خادمین حرمین الشریفین ہین انھوں نے غیر مسلموں کو اس جگہ آنے دیا ہماری نبی نے ان کو آنا ممنوع کردیا تھا۔ لیکن اب وہ نکنے کا نام بھی نہیں لیتے۔ آپ کس اہل حرم کی بات کر رہے ہو۔ جو اپنے بھائیوں کو مروانے کے لئے اپنی زمین غیروں کو استعمال کرنے دیتے ہیں۔ آپ دل جل جل راکھ بچی گی جو ہوا اڑاکر کر لے جائے گی لیکن روشنی کوئی نہں لے گا۔ مسلمان کہنا اب مجبوری ہے ہمارے۔ پہلے فخر کرتے تھے ہم آج خود کہتے کہ اسامہ دھشتگرد ہے صدام اچھا نہین تھا۔ کون جانتا ھے کون غلط ہے کون نہین ھم بی بی سی اور سی این این کو سچا مجھتے ہیں۔ دوست وہ جانتا ہون کہ انگریز وقت کا انتظار کرتا ہے لیکن جلد بازی نہیں کرتا۔ ہم جلد بازی کرتے ہیں۔ اسے سے مار کھا جاتے ہیں۔ دعا کا کوئی مول نہیں ہوتا لیکن رسمن شکریہ۔

کچھ میں نے اپنے خدشات سید سلمان رضوی کے صفحے پر لکھے ہیں۔

مہران منگریو تبادلہ خیال | میرا حصہ


اردو نہ سہی سندھی ہی میں لکھیۓ[ترمیم]

بھیا مہران صاحب آپ نے تو بالکل درست نبص پر ہاتھ رکھا ، واہ ! دل کی بات کہ دی ، اب تو واقعی دل جل جل کر راکھ ہو چکا ہے اور اسکے باوجود ہر جانب اندھیرا ہی اندھیرا ہے۔ اچھا ایک بات بتایۓ؟ کیا آپ سائنس پر مضامین لکھنے کا کوئی ارادہ رکھتے ہیں؟ یہ اس وجہ سے پوچھ رہا ہوں کہ بنیادی طور پر تو آپ سائنس کے طالب علم ہی ہیں۔ اور جیسا کہ آپ نے خود بڑی پیاری بات کی کہ انگریز وقت کا انتظار کرتا ہے ، اور یہ وقت سائنسی اور دیگر علمی (تاریخی و معاشیاتی وغیرہ جیسے) موضوعات پر معیاری مضامین لکھنے کا ہے، ان موضوعات پر مضامین کی کمی کا اندازہ آپ کو بھی ہوگا۔ اردو میں لکھنے کا دل نہیں چاہتا نا سہی ، سندھی میں ہی لکھیۓ۔ ویسے چلتے چلتے ایک بات اور کہنا چاہتا ہوں کہ بھائی مہران صاحب آپ نے جو عرب بادشاہوں اور موجودہ حکومتوں کی مثالیں دی ہیں وہ سچی ہیں، مگر سوال تو صرف ایک ہے کہ ان دنیاوی بادشاہوں اور رہنماؤں اور عوام کی اکثریت کے چال چلن کو اسلام کب سے کہا جانے لگا ؟؟ اگر کوئی مسلمان کا نام رکھ کر غلط کام کرتا ہے تو اس سے اسلام کا کیا تعلق ؟ اسلام تو اپنی جگہ موجود ہے ، ویسا ہی جیسا ازل سے تھا ، قرآن کی صورت میں۔ سمرقندی


وہ تو میں لکھ رہا ہوں[ترمیم]

کوئی بات بری لگی تو معزرت۔ انشاء اللہ سائنس پر بھی لکھیں گے لیکن عید کے کچھ دن بعد میرا یونیورسٹی کا انٹری ٹیسٹ ہے اس لئے شاید میں کجھ دن نہ آ سکون اس ٹاپک کو میں یہیں ختم کرتا ہوں۔ اور سندھی وکی پر میں لکھ رہا ہوں۔

میرا سندھی وکیپیپڈیا پر صفحہ۔


مہران منگریو تبادلہ خیال | میرا حصہ