تبادلۂ خیال:بخاری شریف (جلددوم)

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

آپ نے تو پوری کتاب هی ٹائپ کردی ـ کتابوں کی اشاعت کے لئے ایک اور جکه هے جہاں اُون لائن کتابیں لکهی جاتی هيں جو که کسی بهی موضوع په هو سکتی هیں ـ جہاں آپ نے یه کتاب پوسٹ کر دی هے ـ یه جگه انسائکلوپیڈیا ہے ـ کوشش یه هونی چاهئے که یہاں مسلمانوں گی تفرقه بازی کو اجاگر نه کیا جائے ـ میرے خیال میں آپ کے علم میں هو گا که مسلمانون میں ایسے لوگ بهی هیں جو بخاری مشکواه اور اس ٹائپ کی کتابوں کو سرے سے حدیث هی نہیں مانتے ـ اس لئے آپنے آپنے مذهبی نظریات کا پرجار صرف انارکی کا باعث بنے گا ـ جس طرح که بارسلونا والے سبحانی صاحب کا مضمون بریلوی مسئله بنا هوا هے ـ

بہرحال میں منتظمین سے درخواست کروں گا که اس معاملے میں توّجه فرمائیں ـ کوئی لائحه عمل بنانا هو گا که لکهنے والوں کے جذبات کو بهی ٹهیس نه پہنچے ـ

21:03, 5 نومبر 2006 (UTC)خاورkhawar

الفاظ کا پہاڑ[ترمیم]

اس طرح سے الفاظ کا انبار لگا دینا عام قاری کو مصیبت میں ڈالنے کے سوا کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔ افراز

moved[ترمیم]

Moved to category wikisource. Original poster please register (make an account) on wikipedia. This does not seem to be the complete book. --Urdutext 00:43, 8 نومبر 2006 (UTC)

فارکاپی رائٹ[ترمیم]

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ، آپ کالیٹرپڑھاہے جس میں آپ نےاس ترجمہ کے متعلق لکھاہے کہ اس ترجمہ کے کاپی رائٹ محفوظ ہیں کہ نہیں ، توبھائی، یہ کتاب مکتبہ رحمانیہ کی شائع کردہ ہے اوراس کااشاعت کاسال ستمبر1985 ہے۔ اس میں کہیں بھی انہوں نے یہ نہیں لکھاہے کہ اس کتاب کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ تواس سے یہی مرادہے کہ یہ بغیرحقوق کے ناشرنے شائع کی ہے۔ اورمولاناوحیدالزمان صاحب کی اکثرکتاب بغیرحقوق کے ہیں۔ امیدہے کہ آپ سمجھ گئے ہوں گے دراصل میرے پاس کوئی آپ کاای میل ایڈریس وغیرہ نہ تھااس لئے تبصرہ میں یہ لکھ رہاہوں۔(شکریہ)

والسلام جاویداقبال

  • شکریہ۔ آپ کا دوسرا مضمون بخاری شریف (جلددوم) کتاب الجہادوالسیر بھی اگر اسی کتاب کا حصہ ہے تو اُس کتاب کے باب بھی علیحدہ علیحدہ کر کے اِس مضمون میں ضم کر دیں (جس طرح اس مضمون میں کیا گیا ہے، "ترمیم" میں جا کر طریقہ نظر آ جائے گا) ۔ اس سلسلہ میں اگر کوئی تکنیکی مدد کی ضرورت ہو تو مطلع فرمائیں۔

--Urdutext 12:15, 11 نومبر 2006 (UTC)

شکریہ[ترمیم]

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ، بھائی جی، میرے پاس بخاری شریف کی جلددوم ہے توکتاب الجہادوالسیرکاباب بھی اسی جلدسے ہے اورہم یہ کام [1] اردوویب پرکررہےہیں میں نے آپ کاوکی پیڈیادیکھاتوسوچاکہ یہ کام یہاں پربھی پوسٹ ہوناچاہیے ہم نے پہلے بخاری شریف کے پراجیکٹ پرسیرحاصل بحث کی ہے اورپھراس کام کوشروع کیاہے۔ اوراللہ تعالی کے کرم سے اس کی ابتداء اس ناچیزنے کی تھی اوراب اوربھائی عبدالرحمان، بھی اس کام میں شامل ہواہےاورہم نے اسی لئے وحیدالزمان صاحب کاترجمہ چناہے کیونکہ ایک توان کے حقوق فری ہیں اوردوسراانہوں نے صحہ ستہ کااردوترجمہ کیاہے توہماراپروگرام ان تمام احادیث کی کتابوں کواردومیں برقیانے کاہے۔ اوربھائی، دراصل وہاں پرتومجھے باب بناکردے دئیے گئے تویہاں اورمیں جوکام کرتاہوں وہاں پرپیسٹ کردیتاہے اوریہاں پرمجھے علم نہیں ہے اگرآپ رہنمائی کریں گے توانشاء اللہ میں سیکھ جاؤں گا۔

والسلام جاویداقبال

moving to wikisource[ترمیم]

بہتر ہے کہ اب سے ہی اس مواد کو وکی سورس پر ڈال دیا جائے۔ ورنہ دوہرا کام کرنا پڑے گا۔ میں نے وکی سورس پر ایک دو باب ڈال دیے ہیں۔ "edit" کا بٹن دبا کر اسے دیکھنے سے آپ پر اس کا طریقہ واضح ہو جائے گا۔ سرخ ربط پر کلک کر کے نئے مضمون کا صفحہ کھل جاتا ہے جہان آپ کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں۔ یہاں ملاحظہ کریں [2]۔ وکی سورس پر آپ کو کھاتہ بنانا پڑے گا جیسا کہ یہاں پر بنایا۔ کچھ گزارشات:

  • ایک اور بات کہ شاید بہتر ہو کہ پروف ریڈنگ سے پہلے مواد نہ ڈالا جائے ورنہ اردو ویب اور وکی سورس پر علیحدہ پروف ریڈنگ کرنی پڑے گی۔
  • وکی سورس پر آپ کو گاہے بگاہے دیکھتے رہنا پڑے گا کہ مواد پر کوئی تخریب کاری تو نہیں ہو رہی۔

--Urdutext 21:18, 11 نومبر 2006 (UTC)