تبادلۂ خیال:سرفراز شاہ قتل واقعہ، جون 2011ء

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اس ادارے کا نام پاکستان رینجرز ہے اور یہ نام اس نے خود اپنے لیے چنا ہے۔ آپ کی ترجمہ کی کوشش قابلِ فہم ہے لیکن جب تک یہ ادارہ خود اپنا نام اردو میں نہیں کرتا، آپ کو اس کا ترجمہ نہیں کرنا چاہیے۔ اس ترجمے سے پڑھنے والوں کو غلط فہمی ہوگی۔ وہ یہ بھی سمجھ سکتے ہیں کہ یہ حرکت کسی پرائیویٹ سکیورٹی گارڈ کی ہے، نہ کہ عوام کے ٹیکسوں پر پلنے والے رینجرز کی جنہوں نے عوام اور پاکستان کی حفاظت کا حلف لے رکھا ہے۔ برائے مہربانی یہ ترجمہ واپس کردیں۔ --بنٹی 16:47, 12 جون 2011 (UTC)

  • مضمون کا نام تبدیل نہیں کیا گیا۔ اردو وکیپیڈیا پر اصطلاحات کی بحث بہت پرانی ہے۔ یہ فیصلہ بہت غور و حوض اور بحث کے بعد کیا گیا ہے کہ اردو اصطلاحات ہی استعمال کی جائیں۔ --Urdutext 21:48, 12 جون 2011 (UTC)
  • ضرور استعمال کیجیے اردو اصطلاحات۔ لیکن اداروں کے نام جو خود انہوں نے اپنے لیے چنے ہیں، وہ کیوں تبدیل کر رہے ہیں آپ؟ کیا مائکروسوفٹ کا مقالہ "چھوٹانرم" کے نام سے لکھیں گے؟ کیا پاکستان میں کوئی "گشتی محافظ" کے الفاظ سے آشنا بھی ہے؟ آپ نے بڑی صفائی سے اردو اصطلاحات کے نام پر آرٹیکل کے نام اور مواد میں سے رینجرز کا لفظ نکال دیا ہے۔ --بنٹی 22:11, 12 جون 2011 (UTC)
  • بنٹی جی آپ کو اردو وکیپیڈیا پر اصطلاحات سازی پر کیوں اعتراض ہے - رحمت عزیز چترالی 04:58, 13 جون 2011 (UTC)
  • اردو ٹیکسٹ صاحب، آپ نے اردو اصطلاحات کے نام پر آرٹیکل کے نام اور مواد میں سے رینجرز کا لفظ نکال دیا ہے۔ اس کے نتیجے میں گوگل پر "پاکستان رینجرز" تلاش کرنے سے یہ آرٹیکل نظر نہیں آئے گا اور کوئی پاکستانی "گشتی محافظ" نے نام سے تلاش نہیں کرے گا۔ یہ آرٹیکل کو پوشیدہ رکھنے کی کوشش تو نہیں؟ --بنٹی 12:16, 13 جون 2011 (UTC)