تبادلۂ خیال:شمارندی مسرد Z

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کیا یہ بھتر نہیں کہ ہم اردو میں الفاظ کو ایجاد کرتے وقت نئے الفاظ وضع کریں نہ کہ عربی اور فارسی میں ان کا ترجمہ یا تشریح کریں؟ مجھے زیادہ تر الفاظ عربی کا لگا جبکہ اس سے بھتر لفظ اردو ترکیبات سے یا اس سے بھی بھتر نئے اردو آسان لفظ تخلیق کر سکتے ہیں۔ ہمیں اردوی معلّی میں اپنے کم علمی دکھانے سے بھتر یہ ہے کہ اردوی محلہ کے مطابق نئے اصطلاحات کا انتخاب کریں۔ اور ویسے بھی ہمارے ذرائع ابلاغ میں انگریزی اصطلاحات کے ترویج کے باعث اردو اصطلاحت بمشکل استعمال ہوتے ہیں اور اگر وہ بھی عربی اور فارسی ترکیبات کے بنیاد پر تخلیق کی گئی ہوں تو عام کو چھوڑو خواص کو بھی لغت میں الفاظ کے معنی ڈھونڈ کر پہر آپ کا مطلب واضح ہوجائیگا۔ ورنہ اردو ویسے بھی مختلف زبانوں کا گلدستہ تصور کی جاتی ہے تو اس گلدستہ میں انگلیسی الفاظ کے ترزیق زیادہ عام فھم اور قابل ترویج ہوگا جس پر ہمارا میڈیا کام کر رہا ہے اور ثقافتی شکست سے ہم دوچار ہیں