تبادلۂ خیال:شیر

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

شیر اور ببر شیر میں کیا فرق ہے؟؟!! "شیر" اصلا ایک فارسی لفظ ہے جو اردو اور ہندی میں غالبا مغل دور سے بے تکلف استعمال ہوتا چلا آرہا ہے۔ فارسی زبان میں اس کا معین اور غیر مبہم مفہوم وہی ہے جو انگریزی میں لفظ "Lion" [1] اور عربی میں لفظ "اسد" کا ہے [2]۔ فارسی میں Tiger کیلئے "بَبْر" (باء کے سکون کے ساتھ) کا لفظ استعمال ہوتا ہے [3]۔ یہی نام عربی میں بھی بلا تغیر منتقل ہو کر اسی معنی میں استعمال ہوتا ہے۔ انگریزی کے اثر و نفوذ سے پہلے یہ لفظ فارسی سے منتقل ہوکر اردو/ہندی میں اسی طور پر استعمال ہوتا رہا اور کسی کو اس کے اطلاق میں کوئی مشکل پیش نہیں آئی۔ جب فارسی کا آفتاب اقبال غروب ہونے لگا اور بر صغیر میں انگریزی زبان کے چرچے ہونے لگے تو لوگوں کو شیر اور" ببر شیر" کے اطلاق میں سخت الجھنیں پیش آئیں! تاہم عوامی سطح پر پھر بھی "شیر" بلانزاع انگریزی "Lion" کے ہم معنی استعمال ہوتا رہا ۔ آج انگریزی کالفظ "Cheetah" جو دراصل ایک اردو/ہندی لفظ ہے، ایک مخصوص چھوٹےسر والے تیز رفتار درندے کے ساتھ خاص ہو گیا ہے لیکن اس لفظ کا مفہوم وہاں اتنا تنگ نہیں! اکثر لوگ اس کو "Tiger"، "Leopard" (تیندوا) اور انگریزی میں آج جس کو خاص طور سے "Cheetah" کہا جانے لگا ہے، کے لئے ایک لفظ مشترک کے طور پر استعمال کرتے ہیں اور بعض اس کو Tigerکے ساتھ خاص کرتے ہیں۔ لیکن شیر کا لفظ کسی دوسرے درندے کیلئے ہرگز استعمال نہیں ہوتا! اگر Tiger کو شیر کہنا صحیح ہو جائے تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ فارسی اور اس کے زیر اثر اردو ادب میں زمانہ قدیم سے "شیر" کے نام سے جو کچھ منسوب ہوتا رہا ، اس کو Tiger کے حق میں درست مانا جائے! مثلا جنگل کا بادشاہ، بہادری، گروہوں میں زندگی بسر کرنا، بادشاہوں کا اس میں دلچسپی لینا (مثلا Roman Gladiators کا نام کس نے نہیں سنا!)، بچوں کی کہانیوں اور قدیم مصوری کا محور ہونا، اس کے مجسمے بنوانا وغیرہ سب Tiger کے حق میں درست ہوں، حالانکہ یہ سب غلط ہے! بلکہ یہ سب Lion کا حصہ ہے جبکہ قدیم فارسی و اردو ادب سے نا آشنا اس کو کے Tiger حق میں سمجھ بیٹھے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ آج انٹرنیٹ کے دور میں صورت حال برعکس ہوگئی ہے اور تاریخی نوشتوں کو سمجھنے میں ان لوگوں کو سخت دھوکا لگا ہے۔ شیر اور ببر شیر اردو میں Misnomer کی کیفیت اختیار کرگئے ہیں لہذا ان دونوں لفظوں کی اصلاح انتہائی ناگزیر ہے۔ اس مقصد کیلئے میں ایک صفحہ مخصوص کروں گا جس میں اس کو با حوالہ پیش کیا جائے گا اور اس غلط فہمی کی ابتداء کیسے ہوئی، اس پر بحث ہوگی۔ فی الحال اس کو ایک اختلافی نوٹ کی صورت میں لکھ دیا ہے۔ محمد ابراہیم خان (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:20, 16 اگست 2017 (م ع و)

محمد ابراہیم خان (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:44, 16 اگست 2017 (م ع و)

بیرونی روابط کی درستی (اکتوبر 2022)[ترمیم]

تمام ویکیپیڈیا صارفین کی خدمت میں آداب عرض ہے،

ابھی میں نے شیر پر بیرونی ربط میں ترمیم کی ہے۔ براہ کرم میری اس ترمیم پر نظر ثانی کر لیں۔ اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہو یا آپ چاہتے ہیں کہ بوٹ ان روابط یا صفحے کو نظر انداز کرے تو براہ کرم مزید معلومات کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ فرمائیں۔ میری تبدیلیاں حسب ذیل ہیں:

نظر ثانی مکمل ہو جانے کے بعد آپ درج ذیل ہدایات کے مطابق روابط کے مسائل درست کر سکتے ہیں۔

As of February 2018, "External links modified" talk page sections are no longer generated or monitored by InternetArchiveBot. No special action is required regarding these talk page notices, other than ویکیپیڈیا:تصدیقیت using the archive tool instructions below. Editors have permission to delete these "External links modified" talk page sections if they want to de-clutter talk pages, but see the RfC before doing mass systematic removals. This message is updated dynamically through the template {{sourcecheck}} (last update: 15 July 2018).

  • If you have discovered URLs which were erroneously considered dead by the bot, you can report them with this tool.
  • If you found an error with any archives or the URLs themselves, you can fix them with [iabot.wmcloud.org/iabot/index.php?page=manageurlsingle this tool].

شکریہ!—InternetArchiveBot (بگ رپورٹ کریں) 20:19، 24 اکتوبر 2022ء (م ع و)

  1. ۔ صفحہ: 277  مفقود أو فارغ |title= (معاونت)
  2. ۔ صفحہ: 508  مفقود أو فارغ |title= (معاونت)
  3. ۔ صفحہ: 47  مفقود أو فارغ |title= (معاونت)