تبادلۂ خیال:طوریہ

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

یہ مضمون انگریزی وکیپیڈیا سے ترجمہ کیا جا رہا ہے۔ کسی لفظی، فقری، یا ذہنی ابہام کی صورت میں دائیں طرف انگریزی وکیپیڈیا کے ربط پر رجوع کریں۔ --Urdutext 16:55, 2 مئی 2009 (UTC)

وجہ تسمیہ[ترمیم]

  • phasor en:Phasor=?
  • phasor جیسا کہ phase اور vector سے ملکر بنا ہے اور phase کے دو ہی معنی ؛ حالت (زمانہ) اور حالت (قسم) کے ہوتے ہیں اور باقی معنی ان ہی دو بنیادی معنوں سے اخذ ہوتے ہیں۔ سماں کا لفظ بھی اس مقصد میں آسکتا ہے لیکن سنسکرت سے بہتر ہے عربی کی جانب رجوع کیا جاۓ؛ عربی لغات (اور ویکیپیڈیا پر بھی) phase کے لیۓ طور آتا ہے اور اردو میں بھی مستعمل ہے۔ اگر اس بنیاد سے phasor اور phaser بناۓ جائیں تو شاید یوں بن سکتے ہیں۔
    • phase = طور
    • phasor = طوریہ (طور + سمتیہ / جمع: طوریات)
    • phaser = طورہ (جمع: طورات)

مزید یہ کہ طور کا لفظ چونکہ چند فعلیاتی اور خلیاتی مضامین میں بھی آتا ہے جس کے لیۓ عربی میں طور سے الفاظ اخذ کیۓ جاتے ہیں۔ اگر کسی ساتھی کے پاس مزید بہتر متبادل ذہن میں ہو تو ضرور آگاہ فرمایۓ۔ احسن یہ ہے کہ آپ کے بناۓ الفاظ بھی اصل الکلمہ طور کو ہی رکھ کر بناۓ گۓ الفاظ ہوں، جس کی وجہ گذشتہ جملے میں آچکی ہے۔ -- منجانب صارف:سمرقندی