مندرجات کا رخ کریں

تبادلۂ خیال:مفرد عدد

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

Untitled

[ترمیم]

میرے خیال میں یہ جز کی جگہ جزو ہوتا ہے مثلاً جزو ضربی نہ کہ جز ضربی۔

کیا زیر بھی لگانا ہوتی ہے، یعنی "جزو ضربی" یا "جزوِ ضربی"؟ کیا جزو کا ماخذ جُز ہی ہے؟

--Urdutext 00:29, 27 جون 2007 (UTC)

  • جزوضربی یا جزضربی سے آپ کی انگریزی میں کیا مراد ہے؟ اگر یہ product ہے تو پھر اسے حاصل ضرب کہا جاتا ہے اور اگر یہ portion يا part کے معنوں میں ہے تو پھر یہ نا جز ہے نا جزو ---- پھر اسکو ------ جُزء ------ لکھا جاۓ گا یعنی جُزء ضربی ۔ سمرقندی
  • ریاضی کی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی میٹرک کی ایک کتاب میں جزوِ ضربی لکھا ہے اور اردو میں یہ مستعمل ہے بہرحال اسے مقتدرہ کی اصطلاحات کی لغت سے دیکھا جا سکتا ہے۔--سید سلمان رضوی 13:28, 27 جون 2007 (UTC)
  • اس سے مراد multiplicative factors ہی ہیں۔ بادی النظر میں "جُزء ضربی" اور "جُزوِ ضربی" دونوں ہی صحیح معلوم ہوتے ہیں۔

--Urdutext 00:30, 28 جون 2007 (UTC)

  • جُزوِ ضربی اردو کے قریب ہے کیونکہ ایسے الفاظ نہ ہونے کے برابر ہیں جن کے درمیان ہمزہ 'ء' علیحدہ حیثیت میں آتا ہو۔ البتہ آخر میں علیحدہ ہمزہ کی کئی مثالیں موجود ہیں۔ برسرِ تذکرہ عربی قواعد کی رو سے جُزء ضربی ٹھیک لگتا ہے مگر اردو میں استعمال نہیں ہوتا۔