تبادلۂ خیال:نرگس (پاکستانی اداکارہ)

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
  • میرے نزدیک کہیں واحد اور کہیں جمع کے صیغے کے علاوہ بھی مواد کافی عجیب سا ہے۔ مثلاً

نرگس فلم کے ساتھ ساتھ سٹیج ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں اور فلموں کے ساتھ ساتھ ڈراموں میں بھی یکساں مقبول ہیں۔ اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ سٹیج ڈرامے میں ہیجان انگیز رقص کی روایت نرگس نے ہی ڈالی ہے۔ انہوں نے حال ہیں میں کئی وڈیو سی ڈی بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے جو پاکستان اور بیروں ملک بہت مقبول ہوئے۔ان کے فلمائے ہوئے رقص معاشرے میں پہلے سے موجود جنسی انتشار کو آگے بڑھانے میں معاون اور مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔

میری رائے میں اسے بہتر بنانا اسے حذف کرنے سے بہتر رہے گا --قیصرانی 17:15, 28 اکتوبر 2009 (UTC)

پہلے یہ سمجھایا جائے کہ مضمون میں اصلاح کے لیے کس قسم کا اسلوب اپنایا جائے تو بہتر ہوگا۔ ایک فحش سٹیج ڈانسر کے لیے جس قسم کی زبان استعمال ہوسکتی ہے وہی اس میں استعمال کی گئی ہے۔ جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے اس مضمون کی بنیاد بی بی سی کاایک مضمون تھا جس میں چند بڑی تبدیلیاں کرکے میں نے اس کو یہاں پر ڈال دیا تھا۔

  • میرے نزدیک تو حذف کرنے کی کوئی وجہ نہیں بنتی۔ اسے بہتر بنا دیں۔ ویسے مجھے تو ٹھیک ہی لگ رہا ہے۔--سید سلمان رضوی 18:48, 28 اکتوبر 2009 (UTC)

اس مضمون کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ اداکارہ نرگس (اچھی یا بری) خاصی شہرت کی اہمیت شخصیت ہیں لہذا یہ مضمون کسی بھی مضمون کی تحذیف کیلیے مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اترتا۔ حیدر 00:30, 29 اکتوبر 2009 (UTC)

  • مضمون پر حذف کا سانچہ تھا اس لئے سوچا کہ بہتر بنانے کی تجویز دے دوں۔ تاہم بی بی سی کے مضمون کو وکی پر لانا چاہے چند تبدیلیوں کے ساتھ ہی ہو، کیا درست ہوگا؟ تاہم یہ محض ایک لاعلم بندے کا سوال سمجھئے--قیصرانی 23:35, 18 فروری 2011 (UTC)
  • فضولیات پر وقت برباد کرنا غیرمنطقیت کے زمرے میں نہیں آتا؟ --سمرقندی 01:40, 19 فروری 2011 (UTC)