تبادلۂ خیال:پاکستان چلڈرن رائٹرز گِلڈ

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

پاکستان چلڈرن رائٹرز گِلڈ[ترمیم]

بچوں کے ادب کی ایک نمائندہ تنظیم ہے جس کے بانی معروف بچوں کے ادیب ، شاعر پروفیسر مجیب ظفر انوار حمیدی ہیں ۔ اس تنظیم کا بنیادی مقصد بچوں کے ادب کو فروغ دینا اور خصوصاً اردو زبان میں بچوں کے ادب کو ترقی دینا ہے تاکہ دُنیا بھر میں موجود اردو جاننے والے گھرانے اپنے بچوں کو اردو ادب سے اور اردو کی حکایات سے راشناس کرا سکیں ۔ اردو میں اب تک جو کچھ لکھا گیا بچوں کے لیے اُن سے واقف ہونا ہر اردو سے واقف طالب علم کے لیے ضروری ہے ۔ اسی مقصد کے پیشِ نظر جناب محترم مجیب ظفر انوار حمیدی اور اُن کی اہلیہ ناہید مجیب نے بچوں کے ادب کی ترقی کے لیے ایک پلیٹ فارم بنایا ، جس کا نام پاکستان چلڈرن رائٹرز گلڈ رکھا گیا ۔ یہ گلڈ اپنی مدد آپ کے اصولوں کے تحت کام کرتی ہے ۔ اس میں نہ چندہ کا سلسلہ ہے نہ ہی مالی مدد مانگی جاتی ہے بلکہ پاکتسان کے شہروں میں اس کے جلسے بھی کیے جاتے ہیں ۔ پروفیسر مجیب ظفر حمیدی تنہا ایک ادارے کا کام کررہے ہیں اور حکومتِ پاکستان کا اس سلسلے میں اُن میاں بی بی کو کوئی تعاون حاصل نھیں ہے ۔ حالانکہ بچوں کے ادب سے منہ موڑنے والی قومیں اپنی ثقافت اور اپنے ورثے سے محروم ہوجاتی ہیں ۔ بچوں کا ادب اُن کی کردار سازی کے سلسلے میں اہم ترین بنیادی کردار ادا کرتا ہے ۔ جو کام کبھی دادای نانی کا تھا ، اب اس کام کو محترمہ ناہید مجیب اور پروفیسر مجیب ظفر صاحب بحسن و خوبی انجام دے رہے ہیں ۔ اس سلسلے میں پابندی سے ماہانہ اجلاس بھی منعقد کیے جاتے ہیں اور ادبی محفلیں بھی منعقد کی جاتی ہیں ، جن میں بچے اپنی تخلیقات پڑھتے ہپیں ۔ یوں دوسرے بچوں کے سُننے ، سمجھنے ، بولنے اور لکھنے کی صلاحیتیں پروان چڑھتی ہیں ۔

روابط[ترمیم]

پروفیسر مجیب ظفر انوار حمیدی کی صدارتی تمغوں کے لیے نام زدگی[ترمیم]

یہ بات دل چسپی سے خالی نہیں ہے کہ پاکستان میں بچوں کے ادب کو ادب نہیں سمجھا جاتا اس لیے مسعود احمد برکاتی ، مجیب ظفر انوار حمیدی ، مظہر یوسف زئی جیسے جید علماء کو ابھی تک پرائڈ آف پرفارمنس اور ستارہ امتیاز نہیں دیا گیا ، ان تینوں شخصیات کا صوبہ سندھ میں بچوں کے ادب پر بہت کام ہے اور پنجاب میں کمال احمد رضوی ، مقبول انور داؤدی ، صوفی تبسم ،سیدنظر زیدی ، ڈاکٹر اسد اریب جیسے دانش وروں کا وقیع کام ہے۔

حوالہ[ترمیم]

پروفیسر مجیب ظفر انوار حمیدی[ترمیم]

پروفیسر مجیب ظفر انوار حمیدی

--115.42.76.188 03:55, 21 اکتوبر 2012 (UTC)