تبادلۂ خیال:کمپیوٹر اجزائے ترکیبی

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اگر یہاں پر لوگوں کا خیال ہے کہ کمپیوٹر پر ایک مضمون ہی ہونا چاہیے اور اسی میں تمام پرزہ جات کا اندراج بھی آ سکتا ہے یا آ جائے گا تو بسم اللہ کریں اور حذف کر دیں۔ --محب علوی 15:47, 12 فروری 2008 (UTC)

محب علوی صاحب، "سانچہ حذف" لگانے کا مقصد صرف اتنا ہوتا ہے کہ مضمون اپنی موجودہ ہیت میں قبول نہیں۔ اگر اگر ایک دو ماہ میں مضمون کوئی واضح صورت اختیار کر لیتا ہے، تو یہ سانچہ ہٹا لیا جاتا ہے۔ اب شمارندہ کے پرزہ جات پر علیحدہ مضامین کی یقیناً ضرورت ہے، اور کچھ موجود بھی ہیں، مثلاً فارہ۔ اگر آپ کسی بھی پرزہ پر مضمون لکھنا چاہ رہے ہیں، تو ضرور شروع کیجئے۔ انگریزی وکیپیڈٰیا پر مضمون کو ایک نظر دیکھ کر آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ وکیپیڈٰیا پر مضمون کا حلیہ کس طرح کا ہونا چاہیے۔

--Urdutext 00:58, 13 فروری 2008 (UTC)


بہت شکریہ میں بھی اسی قسم کا ارادہ رکھتا ہوں اور میں چاہتا تھا کہ یہ مضمون رہے تاکہ میں اس میں ترمیم اور اضافہ کرتا رہوں۔ انشاءللہ میں اس پر اسی ماہ کام کرکے اسے بہتر شکل میں لے آؤں گا۔ اصل میں وکیپیڈیا پر کام کی عادت نہیں ہے اس لیے ذرا جذباتی ہوگیا تھا وگرنہ مضمون موجودہ شکل میں ناقص ہے اس کا مجھے اندازہ ہے۔ --محب علوی 07:07, 13 فروری 2008 (UTC)