تبادلۂ خیال زمرہ:سورۃ

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

زمرہ میں سورتوں کی تعداد[ترمیم]

اس زمرہ میں قرآن پاک کی 113 سورتوں پر مضامین مل رہے جبکہ قرآن پاک کی کل سورتیں 114 ہیں جس سے ناظر کو پہلی نظر میں یہ احساس ہوتا ہے کہ اس میں کوئی ایک سورت کم ہے۔ اصل میں ہوا یہ ہے کہ اس میں قرآن کرم کی آخری دو سورتوں پر ایک ہی مضمون بعنوان معوذتین لکھ دیا گیا جس سے ایک عدد کم معلوم پڑتا ہے۔ اس میں ہونا یہ چاہیے تھا کہ معوذتین پر مضمون اس زمرہ میں نہیں آنا چاہیے اور اس کی جگہ الفلق اور الناس پر مضامین اس زمرہ میں آنا چاہیے تاکہ 114 کا عدد پورا یو جائے۔ دوسری بات یہ کہ اس زمرہ کا عنوان 'سورۃ' مناسب نہیں کیونک سورۃ واحد ہے جبکہ زمرہ میں بہت سی مضامین جمع ہوتے ہیں اس لحاظ سے 'قرآن کی سورتیں' نام زیادہ مناسب ہے۔ میں نے اسی نام سے زمرہ تخلیق کیا ہے اور اس کے ماتحت میں مکی اور مدنی سورتوں کے مزید دو زمرے شامل کیے ہیں۔ اگر کسی کو اعتراض نہ ہو تو میں ان سبھی سورتوں کو 'قرآن کی سورتیں' نامی زمرہ کے ماتحت منتقل کرنا چاہتا ہوں۔ برائے مہربانی اپنی آراء سے مستفید فرمائیں۔ عامر شاہیں2011-05-04

  • زمرے میں تعداد 114 ہی آنی چاہیے اور اس کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔ زمرے کے لیے مناسب عنوان تو سورۃ کی جمع کا استعمال ہوگا؛ سورۃ کی جمع (و پر تشدید اور ر پر زبر کے ساتھ) سور ہوتی ہے۔ اردو میں ہندی یا (پراکرت) سے بغیر اعراب اسی ہجوں سے ایک جانور کا نام بھی ادا کیا جاتا ہے اس لیے کسی ابہام سے بچنے کی خاطر زمرے کا نام --- سور القرآن --- بہتر معلوم ہوتا ہے۔ --سمرقندی 05:39, 4 مئی 2011 (UTC)
  • آپ کے اس اتفاق کا شکریہ کہ اس میں سورتیں 114 ہی ہونی چاہییں لیکن عنوان 'قرآن کی سورتیں' عام فہم اور روزمرہ کے اصول کے عین مطابق ہے اور ہم ان الفاظ سے مانوس بھی ہیں تو کیوں نہ اسی کو برقرار رکھتے ہوئے میں الفلق اور الناس کی سورتوں کے ساتھ ساتھ باقی تمام سورتوں کو بھی اس میں منتقل کر دوں اور ساتھ ہی ساتھ ان کو مکی اور مدنی سورتوں کے زمروں میں بھی ڈالتا جاؤں۔ عامر شاہیں 4 مئی 2011 (UTC)
  • زمرے کا نام قرآن کی سورتیں ہی رکھ لیجیے؛ رہی بات نیا زمرے میں منتقل کرنے کی اور مکی اور مدنی سورتوں کے زمرے بنانے کی تو اس سلسلے میں میرے محفوظات درج ذیل ہیں
  1. میں آج کل تمام گفتگو اور ترامیم کو دیکھ نہیں پاتا اور میرے خیال سے کاشف بھائی اور اردو ٹیکسٹ بھائی سے آپ کی زمرہ جات پر گفت و شنید ہوئی ہے، ان دونوں کے مشورے کا انتظار بعد میں کسی الجھن سے بچنے کے لیے ضروری ہے
  2. مکی مدنی سورتوں کے زمرے انگریزی ویکیپیڈیا پر بھی ہونگے ان ہی کے مطابق اردو پر بھی بنا کر ان میں انگریزی مکی مدنی سورتوں کے زمرے کے بین الویکی (inter wiki) روابط دینا لازمی محسوس ہوتا ہے
  3. کوئی بھی نیا زمرہ بنے تو اس کو سرخ یعنی بلا کسی فوقی زمرے تک لے ہوئے نا چھوڑا جائے

--سمرقندی 14:17, 4 مئی 2011 (UTC)