تبادلۂ خیال سانچہ:اصطلاح برابر

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
  • یہ سانچہ اردو ویکی پر ایک بہت اھم اور خوبصورت اضافہ ہے ۔ افراز
  • انگریزی حصے کے خط کو arial کیا ہے کیونکہ یہ دیکھنے اور پڑھنے میں سب سے آسان اور سادہ ہے۔ مناسب نا لگے تو ترمیم واپس کردیجیۓ۔ سمرقندی
  • میں اسے لینکس پر دیکھ رہا ہوں جہاں arial نام کی کوئی بلا نہیں ہوتی، اس لیے میرے پاس تو ویسا ہی نظر آتا ہے جیسا پہلے تھا :-)

--Urdutext 04:28, 30 دسمبر 2007 (UTC)

  • جی اگر آپ مناسب نا سمجھیں تو نکال دیجیۓ۔ ویسے ایک بات پوچھنا ہے کہ لینکس کو استعمال کرنے کے فوا‏ئد کیا ہیں۔ جب شمارندے میں ونڈوز یا میک پہلے سے موجود ہے تو پھر لینکس کی ضرورت کیا ہے۔ ایک بات یہ بھی ہے کہ میں نے کبھی لینکس استعمال نہیں کیا اور نا ہی کسی شمارندے پر دیکھا اس لیۓ مجھے اس بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہیں۔ آپ کے پیغام کے بعد میں نے جال پر لینکس کے لیۓ arial خط کے متبادل کی تلاش کی تو ایک موقع ملا ہے اس پر دیکھیۓ کہ arial کے متبادل Garuda ، Utkal وغیرہ دیۓ گۓ ہیں۔ کیا آپ کے پاس لینکس پر یہی fonts ہیں ؟ کیا کوئی ایسا موقع ہے کہ جس پر لینکس کے fonts (خطوط) کے بارے میں معلومات ہوں ؟
  • times new roman اور arial کے فرق کو واضح کرنے کے لیۓ ایک تصویر نیچے ہے۔ کیا اس تصویر میں ایریئل کی طرح نظر آنے والا کوئی font لینکس میں ہوتا ہے۔ سمرقندی

مائیکروسافٹ نے en:Core fonts for the Web کے نام سے کچھ فونٹ جاری کیے تھے تاکہ سب جگہ ایک معیار اختیار کیا جا سکے۔ جب یہ فونٹ مقبول ہو گئے تو م‎س نے ڈنڈی مارتے ہوئے یہ سلسلہ ختم کر دیا۔ اگرچہ یہ فونٹ اب بھی عام دستیاب ہیں مگر ان کے نئے ورژن نہیں۔ نتیجتہً arial فونٹ جو اردو کو بھی سہارا دیتا ہو عام دستیاب نہیں۔ اس لیے اصولی طور پر م‎س کے کوئی بھی فونٹ اردو وکیپیڈیا پر تجویز کرنا مناسب نہیں!!! فی الحال ایسے ہی چلنے دیں، لینکس کے حوالے سے فونٹ تجویز کرنے کی ضرورت میری نظر میں نہیں۔

--Urdutext 23:40, 31 دسمبر 2007 (UTC)

  • جی بہتر، میری معلومات بازار میں دستیاب مصنع ہاۓ لطیف کے بارے میں زیادہ نہیں ہیں اس لیۓ جیسا آپ مناسب سمجھیں وہی مناسب ہے۔ سمرقندی