تبادلۂ خیال سانچہ:القرآن

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

میں گوگل کروم بطور متصفح حبالہ استعمال کرتا ہوں اور میں نے وکیپیڈیا میں نستعلیق نویسے کا انتخاب کیا ہوا ہے۔ قرآنی حوالہ جات میرے متصفح میں بہت باریک نظر آتے ہیں۔ سانچہ میں لفظ القرآن تو پڑھا جاتا ہے لیکن سورۃ کا نام اور آیت نمبر بہت ہی باریک ہیں، اگر ہو سکے تو براہ مہربانی سورۃ کا نام اور آیت نمبر کا سائز تھوڑا بڑا کر دیا جائے۔ نوازش ہو گی۔--ساجد امجد ساجد 12:03, 30 جنوری 2011 (UTC)

  • لفظ القرآن اور سورۃ کے نام کی جسامت میں صرف ایک درجے کا فرق ہے۔ اگر سورۃ کے نام کو بڑا کریں تو وہ لفظ القرآن کے برابر ہوجاتا ہے۔ میری کوشش ہے کہ یہ دونوں برابر نہ ہوں اس لیے فرق رکھا ہے۔ --کاشف عقیل 14:20, 30 جنوری 2011 (UTC)
  • آپ کی بات درست ہے لیکن میرے پاس تو سورۃ نمبر لفظ القرآن سے دو گنا سے بھی زیادہ چھوٹا ہے۔--ساجد امجد ساجد 14:38, 30 جنوری 2011 (UTC)
  • آپ جیسے مناسب سمجھیں تبدیلی کرلیں۔ بعد میں اگر ضرورت ہوئی تو تکنیکی لحاظ سے میں دوبارہ دیکھ لوں گا۔ --کاشف عقیل 15:04, 30 جنوری 2011 (UTC)
  • چونکہ سانچہ جات میں مجھے عبور حاصل نہیں ہے لہذا آپ ہی سے گزارش کروں گا کہ براہِ مہربانی اگر نویسہ کا سائز تھوڑا بڑا کر دیں۔ پیشگی شکریہ کے ساتھ۔--ساجد امجد ساجد 15:56, 30 جنوری 2011 (UTC)
  • تبدیل کردیا ہے۔ دیکھ کر بتائیے۔ --کاشف عقیل 00:44, 31 جنوری 2011 (UTC)