تبادلۂ خیال صارف:اسپریجولسٹ

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

میں وکی پیڈیاکابہت پراناصارف ہوںلیکن اُردووکی پیڈیاپر اس سے قبل آنے کا اتفاق نہیں ہواتھا۔تاہم اُمیدیہی تھی کہ دیگرزبانوںکے وکی پیڈیاکی طرح اُردووکی پیڈیابھی اُردوکی خدمت و ترقی کے لئے سرگرم ِ عمل ہوگالیکن یہاںآکر مجھے سخت مایوسی کا سامناہے کیونکہ میں دیکھ رہاہوںکہ اُردووکی پیڈیاپر چند متعصب و تنگ نظرلوگ قابض ہیں۔ مقابلہ میری سرشت میں شامل ہے اورمیں آخری دم تک لڑنے پر یقین رکھتاہوں۔انشاءاللہ بہت جلدی اُردووکی پیڈیادیگرزبانوںکے وکی پیڈیاکی طرح بہت آگے تک جائے گی ۔یہی خواہش اوریہی اُمیدہے ۔--اسپریچولسٹ 11:56, 21 اپريل 2008 (UTC)

  • آپ کی کوشش کو دیکھنے کے بعد آپ کا نام اردو میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ اگر کوئی بات وضاحت طلب ہو تو براۂ کرم ضرور آگاہ فرمایۓ گا۔ سمرقندی
  • دیکھیۓ صاحب برا نا مانیں تو ایک بات کہنے کی جسارت کرنا چاہوں گا؛ آپ جب سے مخاطب ہوۓ ہیں اسی روز سے اردو دائرۃ المعارف کے پہلو چن چن کر نشانۂ تنقید سے چھید رہے ہیں : - ) میرے بھائی ایک لمحے کو اپنے مضمون سے باہر آکر ذرا اردو ویکیپیڈیا کے دوسرے صفحات پر بھی تو نظر ڈالیۓ، مجھے یقین ہے کہ آپ جیسی فہم و ادراک والا شخص کبھی بھی یہ اعتراف کیۓ بغیر نا رہ سکے گا کہ اردو ویکیپیڈیا نے اردو کو جو کچھ اب تک دے دیا ہے (نا مکمل اور کم ہی سہی) وہ اردو میں کسی اور جگہ نہیں دستیاب ہوتا۔ آپ مستقل اس دائرہ العمارف پر نقائص تلاش کر رہے ہیں مگر کسی بھی نقص کو دور کرنے کے لیۓ خود عملی طور پر کچھ نہیں کر رہے؛ ہم بھی تو یہاں آپ ہی کی طرح بلا معاوضہ کام کر رہے ہیں نا صاحب! پھر کسی کمی کا آپ کوئی شکوہ ہم سے کیسے کر سکتے ہیں؟؟ کیا ہم کو یہاں بنانے سنوارنے کے کوئی پیسے ملتے ہیں ؟؟ یہ شکوہ تو ہم گنتی کے چند افراد کو آپ سے کرنا چاہیۓ کہ کہاں ہے اردو بولنے اور سمجھنے والے ؟؟ کیوں نہیں آتے اس ویکیپیڈیا پر ؟؟ کیا آپ یہ سمجھتے ہیں کہ اگر ایک آپ کا مضمون اس ویکی پر ڈال دیا جاۓ گا تو اس سے اس ویکی کا درجہ آسمان سے باتیں کرنے لگے گا؟؟ کیا اگر کسی مضمون کو انداز بیان درست کرنے کی ضرورت ہو تو اس کی جانب اشارہ کرنا کوئی تعصب ہوتا ہے؟؟ یہ تو ایک اصلاح کی کوشش ہوتی ہے۔ سمرقندی
  • ہجے میں غلطی کی معذرت چاہتا ہوں ؛ ذرا انتظار فرمایۓ تھوڑی دیر میں درست کرنے کی سعی کرتا ہوں۔ سمرقندی