تبادلۂ خیال صارف:Sanakhaliq

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ثناء صاحبہ سلام علیکم۔ ہمارے معاشرے میں خواتین کا ہی نہیں حضرات کی بھی ایک بڑی فیصد کا عالم یہ ہے کہ
تو اپنی دھن میں مست ہے تجھے بتاۓ کون
تـیری زمـیں فلک ہے سـتاروں پہ رقــص کــر
میرا خیال ہے کہ آپ کو کچھ دن اور یہاں گذار کر اس بات کا بھی اندازہ ہو جاۓ گا کہ اردو ویکی پر صرف قابلیت کو توجہ دی جاتی ہے نا کہ تذکیر و تانیث کو۔ تمام موجودہ صارفین آپ کی آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، اور امید کرتے ہیں کہ آپ خود کو اردو ویکی کا پہلا منتظم انثوی ثابت کرنے اور اسے حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں۔ آپ کو جو بات مشورہ طلب یا دشوار لگے وہ کسی بھی منتظم یا باقاعدگی سے روز آنے والے صارف کہ تبادلۂ خیال پر پوچھ سکتی ہیں اور یا پھر دیوان عام میں بھی۔ سمرقندی

ویکیپیڈیا میں !     Welcome to Urdu Wikipedia!

آداب! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اُردو ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔ ویکیپیڈیا سے بھرپور استفادہ کرنے کے لیے صفحہ معلومات برائے نئے صارفین ضرور دیکھیے۔

For non-Urdu-speakers: You may leave a message in English Here.



  • پیغام کا شکریہ۔ آپ کا مضمون دیکھ کر اندازہ ہوا کہ آپ میں لکھنے کی صلاحیت بھی ہے اور قابلیت بھی، ویکی پر اگر کوئی ایک نقطہ بھی لگاتا ہے تو اسکا نام ہمیشہ کے لیۓ محفوظ کر لیا جاتا ہے اور کسی بھی وقت کسی بھی مضمون کے تاریخچہ میں جاکر دیکھا جاسکتا ہے۔ انسان جو کرسکتا ہے وہ کرتا رہے تو بلا کسی کوشش کے وہ مقام پا لیتا ہے کہ جو اسکا حق ہوتا ہے، یہ قدرت کا قانون ہے کہ جو شۓ فطرت اور وقت کے تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ ہو جاۓ وہ اپنے مقام پر پہنچ جاتی ہے۔ سمرقندی

Karachi Wiki meetup[ترمیم]

السلام علیکم! وکیپیڈیا کے رکن ہونے کی حیثیت سے آپ کو کراچی میں پہلی وکیپیڈیا میٹ-اپ کے لیے مدعو کیا جاتا ہے۔ اس ملاقات میں کراچی سے تعلق رکھنے والے اردو و انگریزی وکیپیڈیا کے اراکین شرکت کریں گے۔ امید ہے کہ شرکت فرما کر دونوں زبانوں کے وکیپیڈیا کے لیے اہم تجاویز پیش کریں گے اور درپیش مسائل کو بھی سامنے لائیں گے۔ پروگرام بتاریخ: 18 اکتوبر 2009ء بروز: اتوار بمقام: میک ڈونلڈز، نجیب سینٹر، طارق روڈ بوقت: شام 5 بجے مزید معلومات کے لیے اردو وکیپیڈیا پر یہ صفحہ اور انگریزی وکیپیڈيا پر یہ صفحہ ملاحظہ کیجیے یا میرے صارف پر پیغام دیجیے۔ والسلام