تبادلۂ خیال فائل:PakistanFinal.jpg

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

یہ کوئٹہ کا نقطہ کیوں خاص ہے؟ سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 07:58, 22 فروری 2008 (UTC)

  • کیونکہ کوئٹہ ان تمام شہروں میں واحد شہر ہے جس کی آبادی ایک ملین سے کم ہے، جب مکمل نقشہ بناؤں گا تو اس میں کلید (Key یا legend) بھی ہوگا جس سے واضح ہو جائے گا فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

میرے خیال میں تو تمام صوبائی دارلحکومتوں کے نقطے کوئٹہ جیسے ہونے چاہیں۔ سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 08:09, 22 فروری 2008 (UTC)
  • میرے خیال میں صوبائی دارالحکومتوں کے لیے الگ اور ایک جیسے نشان ہونا چاہئیں اور ان کے لیے آبادی کو مدِنظر نہ رکھا جائے۔ ایک امکان یہ ہے کہ آبادی کے مختلف درجات کو نشانات کے مختلف رنگوں سے دکھایا جائے مثلاً نشان کی قسم کوئٹہ اور لاہور کی ایک جیسی ہو مگر رنگ آبادی کے مطابق۔ رنگوں کی یہ ترتیب دوسرے شہروں کے لیے بھی رکھی جا سکتی ہے چاہے نشان کوئی بھی ہو--سید سلمان رضوی 10:39, 22 فروری 2008 (UTC)
  • سلمان صاحب اس حوالے سے رائے دینے کا شکریہ، میں پہلے ہی عرض کر چکا ہوں کہ یہ نقشہ صرف عارضی طور پر بنایا گیا ہے اسے بعد ازاں حذف کر دیا جائے گا اور فی الوقت اسے پیش کرنے کا واحد مقصد اس حوالے سے آرا اکٹھا کرنا ہے جو آپ لوگ بخوبی دے رہے ہیں۔ پہلی فرصت میں کوئی ایسا نقشہ مرتب کر کے رکھ دیتا ہوں جس میں پاکستان کے تمام اہم شہر پیش کیے گئے ہوں اور مکمل جغرافیائی نقشہ ہو۔ پیش کردہ نقشہ میں صرف shaded relief شامل ہے جبکہ میں اس وقت مکمل physical map بنانے کے چکر میں ہوں :) اور انشاء اللہ جلد دونوں طرح کے نقشے یہاں پیش کر دوں گا۔ غیر حاضری کے باعث دیر سے جواب دینے پر معذرت فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

  • مکمل جغرافیائی نقشہ بنانے میں کافی حد تک کامیابی حاصل ہو گئی ہے، انشاء اللہ اس اختتام ہفتہ پر پہلا نقشہ تیار کروں گا۔ اگر احباب اس مرحلے پر کوئی مفید رائے دے سکتے ہیں تو بسم اللہ کریں! فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ