تبادلۂ خیال فائل:Rivers of Pakistan.svg

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

مضامین میں نقشوں کی شمولیت ان میں جان ڈال دیتی ہے اور معلومات کی ترسیل کو آسان تر بناتی ہے۔ اس لیے اس جانب توجہ کرنے کا شکریہ۔ اب تک SVG میں اردو کی بہتر سپورٹ نہیں ہے، اس لیے میری ذاتی رائے میں ہم اپنی SVG فائلوں کو محفوظ رکھیں اور فی الوقت PNG فائل کا ہی استعمال کریں۔ Inkscape پر نستعلیق فونٹ بخوبی کام کرتے ہیں، ان سے بہت اچھے نقشے بن سکتے ہیں۔ اس نقشے میں مجھے ایک غلطی نظر آئی ہے، پاک افغان سرحد کے قریب ایک دریا کا نام "کنار" لکھا گیا ہے، جو غالبا "کنڑ" ہے، کنہار تو مانسہرہ اور آزاد کشمیر کا ایک دریا ہے، جیسا کہ اس نقشے میں موجود بھی ہے۔ دوسری ایک اور خامی بلوچستان کے دریاؤں کی عدم موجودگی ہے۔ اس کمی کو پورا کرنے کی ضرورت ہے۔ فہد احمد 20:22, 29 نومبر 2009 (UTC)

پاکستان کے دریا
  • فہد بھائی یہ اصل svg ملف ہے جو میں نے وکیپیڈیا پر اس لیے رکھی ہے تاکہ مستقبل میں اسے استعمال کیا جا سکے اور اگر کسی کو کوئی تبدیلی کرنا ہو تو اس میں تبدیلی کرے اور پھر اس سے png دوبارہ برآمد کرے۔ فی الحال مضامین میں یہ اس ملف کی بجائے اس کی png نقل استعمال کی جانی چاہیے جو میں نے زبر اثقال کر دی ہے اور کچھ مضامین میں ڈال بھی دی ہے۔ بائیں جانب دیکھیں:
دریائے چترال کو افغانستان میں دریائے کنار کہتے ہیں۔ یہ جلال آباد کے قریب دریائے کابل میں گرتا ہے۔ جبکہ دریائے کنہار جہلم کا معاون ہے اور نقشے میں دریائے نیلم کے مغرب میں دکھایا گیا ہے۔ آپ کو png نقل میں زیادہ بہتر انداز میں نظر آئے گا۔
آپ کو بہرحال اس نقشے میں جو بھی غلطی نظر آئے، بلا کھٹک درست کر دیں اور png نقل دوبارہ نکال لیں۔ --کاشف عقیل 20:54, 29 نومبر 2009 (UTC)
  • اس میں جموں و کشمیر کو بھارت کا حصہ دکھانے کی بجائے ایک متنازعہ علاقہ کے طور پر دکھانے کی ضرورت ہے۔ جو لوگ بھی png نقل نکالیں براہ کرم اس بات کا خیال رکھیں۔ التماس ہے کہ اگر ممکن ہو تو SVG میں بھی درستگی کر دی جائے۔--سید سلمان رضوی 21:23, 29 نومبر 2009 (UTC)
محترم برادر کاشف! ایس وی جی بلاشبہ ایک بہت شاندار فارمیٹ ہے، میری بڑی خواہش ہے کہ اسے ہم اچھی طرح استعمال کر سکیں لیکن معاملہ اس کی اردو کی سپورٹ نہ ہونے کا ہے۔ بہرحال یہ آپ نے اچھا کیا کہ یہ فائل یہاں پیش کر دی تاکہ مستقبل میں جب بھی یہ "بگ" درست ہو، ہم اسے استعمال کر سکیں۔ دوسری بات جس کی جانب میں نے توجہ دلائی تھی اس کو ذرا دیکھ لیں کہ کم از کم پی این جی فائل میں نستعلیق فونٹ استعمال کر لیں (اگر ممکن ہو تو)۔ افغانستان کے دریا کے حوالے سے میں اب بھی اپنے موقف پر قائم ہوں کہ وہ "دریائے کنڑ" ہے "کنار" نہیں۔ میں کوئی ایسا نقشہ ڈھونڈتا ہوں جس پر پاکستان کے تمام دریا موجود ہوں۔ فہد احمد 04:32, 2 دسمبر 2009 (UTC)
  • فہد بھائی دریائے چترال کے بارے میں آپ کا موقف درست ہے۔ میں نے صرف انگریزی تلفظ Kunar دیکھ کر یہ اخذ کر لیا تھا کہ افغانستان میں اسے "کنار" کہتے ہونگے۔ اس کا پشتو تلفظ "کونڑ" ہے۔ علوی نستعلیق تو InkScape میں ٹوٹ رہا ہے، شاید فیض لاہوری نستعلیق ٹھیک کام کرے۔ کوئی اور اچھا نستعلیق خط ہو تو وہ بھی بتائیں۔ میں یہ دونوں چیزیں انشاءاللہ جلد درست کر دوں گا۔ --کاشف عقیل 15:42, 2 دسمبر 2009 (UTC)
برادر کاشف! جمیل نوری نستعلیق اور فیض لاہوری نستعلیق انک اسکیپ پر کافی حد تک درست کام کرتے ہیں البتہ جہاں تک میں نے دیکھا ہے 99 فیصد درست نتائج فیض لاہوری نستعلیق ہی دے پائے گا۔ یہاں ملاحظہ کیجیے، یہ سب میرے جمع کردہ خط ہیں۔ یہاں آپ کو تمام اہم خط مل جائیں گے۔ فہد احمد 04:31, 3 دسمبر 2009 (UTC)