تبدل کامل
اصطلاح | term |
---|---|
تبدل کامل [1] |
permutation |
ممیز اشیاء جن کی تعداد n ہو، کا تبدل کامل ان اشیاء کی واضح مرتب میں ترتیب کو کہتے ہیں۔ ان ترتیبوں کی تعداد کو کی علامت سے لکھتے ہیں۔ گنتی کے بنیادی قاعدہ کی رُو سے
جہاں ! کی علامت عاملیہ کو ظاہر کرتی ہے۔
مثال کے طور پر، اشیاء "ج"، "ب"، "د"، کی مختلف تبدل کامل جدول 1 میں دی ہیں،
ج | ب | د |
ج | د | ب |
ب | ج | د |
ب | د | ج |
د | ج | ب |
د | ب | ج |
جن کی تعداد ہے۔
تعریف: ممیز اشیاء جن کی تعداد n ہو، کا تبدل کامل جبکہ n میں سے r اشیاء چنی جائیں، ان اشیاء میں سے r کی واضح مرتب میں ترتیب کو کہتے ہیں۔ ان ترتیبوں کی تعداد کو کی علامت سے لکھتے ہیں۔ گنتی کے بنیادی قاعدہ کی رُو سے
ب | د |
ب | ل |
ب | ہ |
د | ل |
د | ب |
د | ہ |
ل | ہ |
ل | د |
ل | ب |
ہ | ل |
ہ | ب |
ہ | د |
جس کو عاملیہ کی تعریف استعمال کرتے ہوئے یوں لکھ سکتے ہیں:
کے لیے کی علامت بھی استعمال ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر، اشیاء "ب"، "د"، "ل"، "ہ" کی تبدل کامل جبکہ 4 میں سے 2 اشیاء چنی جائیں، جدول 2 میں لکھی ہیں اور ان کی تعدار ہے۔
م | ا | م | ا |
م | ا | ا | م |
م | م | ا | ا |
ا | ا | م | م |
ا | م | ا | م |
ا | م | م | ا |
مسلئہ اثباتی
[ترمیم]تعریف: اشیاء جن کی کُل تعداد n ہو، جبکہ ان میں a اشیاء ایک جیسی ہوں، b اشیاء ایک جیسی ہوں، c اشیاء ایک جیسی ہوں اور اسی طرح، کا تبدل کامل ان اشیاء کی واضح مرتب میں ترتیب کو کہتے ہیں اور ان ترتیبوں کی تعداد
ہے۔ مثال کے طور پر اشیاء "م"، "ا"، "م"، "ا"، کا تبدل کامل جدول 3 میں دیا ہے اور ان کی تعداد ہے۔
مسلئہ اثباتی
[ترمیم]اشیاء کی اقسام کی تعداد n ہو۔ ان میں سے r قسم کی اشیاء کی مرتب سجاوٹ کی راہیں ہیں۔
مسلئہ اثباتی
[ترمیم]n اشیاء کو دائرہ میں مرتب سجانے کی راہیں ہیں۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ = permutation دو الفاظ کا مرکب ہے 1- per بمعنی کل یا کامل اور 2- mutation بمعنی تبدل یا تغیر یا تبدیلی (طب میں اس لفظ mutation کے لیے طفرہ استعمال ہوتا ہے)۔ تبدل ؛ ت اور ب پر زبر اور د پر پیش بشمول تشدید آتا ہے، تلفظ رومن میں، tabaddul-e-kaamil اور اعراب کے ساتھ نیچے درج ہے o تَبَدُّلِ کامل
E=mc2
اردو ویکیپیڈیا پر ریاضی مساوات کو بائیں سے دائیں LTR پڑھیٔے ریاضی علامات
ویکی ذخائر پر تبدل کامل سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |