مندرجات کا رخ کریں

تحصیلدار

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

حکومت کا وہ عہدہ دار جو ضلع کی کسی تحصیل کا حاکم ہو۔ تحصیلدار کا کام عام طور پر لگان اور حکومت کے دوسرے ٹیکس وصول کرنا ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ مال اور فوجداری کے معمولی مقدمات فیصلہ کرنے کا اختیار بھی ہوتا ہے۔ فوجداری میں تحصیلدار عموماً مجسٹریٹ درجہ دوم ہوتے ہیں۔ علاقے میں زمین، مکانات وغیرہ کے نقشے اور ضروری اندراجات بھی تحصیل ہی میں ہوتے ہیں۔ تحصیلدار اپنے عملے کی مدد سے اراضی انداراجات بھی تحصیل ہی میں ہوتے ہیں۔ تحصیلدار اپنے عملے کی مدد سے اراضی کے انتقال اور خرید و فروخت کے مکمل ریکارڈ دفتر تحصیل میں رکھتا ہے۔ تحصیلدار براہ راست بھی مقرر ہوتے ہیں اور نائب تحصیلدار سے ترقی کرکے بھی بنتے ہیں۔ حکومت کی طرف سے تحصیلداری کے مقابلے کا امتحان ہوتا ہے۔ جس میں شرکت کے لیے ان دونوں کم از کم گریجویٹ ہونا ضروری ہے۔ اور جو امیدوار اعلی نمبروں پر کامیاب ہوں انھیں ای۔ اے، سی لگایا جاتا ہے۔ اور جو اسی زمرے میں متوسط یا کم نمبروں پر پاس ہوں۔ انھیں تحصیلدار متعین کیا جاتا ہے۔ گو کچھ وقت کے لیے انھیں ٹریننگ کی خاطر بطور نائب تحصیلدار بھی کام کرنا پڑتا ہے۔