تحقیقی اصطلاحات

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

جس طرح ہر مضمون کی تفہیم کے لیے اس کی اصطلاحات کا جاننا ضروری ہے اسی طرح تحقیق کے لیے تحقیقی اصطلاحات کا جاننا بے حد ضروری ہے۔ اردو تحقیق کے شاہسواروں اور ادبی دانشوروں کے علم کی تجدید کے لیے کچھ تحقیق کی چند اصطلاحات درج ذیل ہیں۔میں نے یہ اصطلاحات ایم فل اور پی ایچ ڈی اردو کے طلبہ و طالبات کے لیے پیش کی ہیں۔ عمران اعظم رضا کی یہ کاوش آپ کو پسند آئے گی۔

اتفاقیے: کسی نسخے میں ہجے، رموزِ اوقاف اور لفظوں کی تقسیم

اختلاف نسخ: تدوین متن میں مختلف نسخوں سے اختلافات اور ان کا ایک جا اندراج

اساسی نسخہ:وہ نسخہ جسے تدوین میں اہم ترین مان کر متن میں دیا جائے۔

استدراک: لغوی معنی سمجھ کر حاصل کرنا یا تدراک کرنا۔ کتاب کے آخر میں متن کتاب کے کسی اندراج میں ترمیم و تصحیح

اسما الرجال: اشاریے میں اشخاص کے نام

اشاریہ: کتاب کے آخر میں متن میں مذکورہ اشخاص ، مقامات، کتب، اداروں وغیرہ کی ہجائی ترتیب مع نمبر صفحہ ے ا کسی ادیب کی تخلیقات نیز اس پر لکھی گئی کتب اور مضامین کی سلسلے وار فہرست[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. عبدالحمید خان عباسی (2015)۔ اصولِ تحقیق۔ اسلام آباد: نیشنل بک فاونڈیشن، اسلام آباد۔ صفحہ: 397