تداخل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

طبیعیات میں روشنی یا آواز کی لہروں کا ملنے پر جوابی عمل، جس کے نتیجے میں وہ ایک دوسرے کو تقویت دیتی ہیں یا اثر زائل کرتی ہیں، تداخل (انگریزی: interference) کہلاتا ہے۔[1](جمع: تداخلات) دوسرے معنوں میں یوں بھی کہہ سکتی ہیں کہ تداخل اس مظہر کو کہتے ہیں جس میں دو امواج ایک دوسرے پر مُنطبق ہو کر ایک ایسی حاصل موج بناتی ہیں جس کا حیطہ ان دو موجوں سے بڑا چھوٹا یا برابر ہو سکتا ہے۔ اس میں دونوں امواج کا تعدد (frequency) ایک جتنا ہوتا ہے اور دونوں ایک ہی سمت میں سفر کرتی ہیں۔

اقسام[ترمیم]

  1. تعمیری تداخل
  2. تباہ کن تداخل

تعمیری تداخل[ترمیم]

  • اس میں داب یا ایجاز (interference) داب پر ہی پڑنی چاہئے۔
  • لطافت (rarefaction)، لطافت پر پڑنی چاہئے۔
  • فرقِ راہ (path difference) طولِ موج (wavelength) کا عددی حاصلِ ضرب (integral multiple) ہونا چاہیے ۔

دیگر مترادف[ترمیم]

مداخلت؛ دست اندازی؛ خلل اندازی ؛ دخالت؛ تداخل؛تعرض؛ مزاحمت؛ روک؛ مخالفت؛ خلل؛ رکاوٹ۔

دیگر استعمالات[ترمیم]

(برق) مطلوبہ آواز میں گڑبڑ، مثلاً ریڈیائی صوت میں، دوسری آوازوں یا ہوائی اضطراب کی وجہ سے۔ (کھیل) مخالف کے کھیل میں غیر قانونی رکاوٹ۔ (فٹ بال) مخالف کھلاڑیوں کو روکنے کا عمل۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. آن لائن قومی انگریزی اُردو لُغت،ادارۂ فروغِ قومی زبان اسلام آباد پاکستان