تزوتن تودوروف

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

تزوتن تودوروف (پیدائش: 1939ء) بلغاریں نژاد فرانسیسی لسانی ادبی نقاد اور نظریہ دان ،استاد، فلسفی اپنے مزاج کے یکتا ادیب ہیں۔ انھوں نے لسانی تشریحات اور متن کی ساخت کے جوہر کو دریافت کیا اور متن کے ساخت میں چھپے ہوئے عمرایناتی اور نفسیاتی رموز سے پردہ کشائی کی اور ادبی نظریات کی وساطت سے تاریخی اور ثقافتی تشریحات کی ہیں۔ تزوتن تودوروف امریکا کی جامعات ہارورڈ، ییل، برکلے اور کولمبیا میں بحثیت مہمان پروفیسر تعلیم و تحقیق سے منسلک رہے ہیں۔ انھون نے اکیس (21) سے زائد کتابیں لکھی ہیں۔ 2002ء میں تودوروف کی فکر انگیز کتاب۔۔" لیگیسی آف ہیومن ازم " ۔۔۔ شائع ھوئی۔ ان کئی کتابوں کا عربی میں ترجمہ ھوچکا ہے۔ آج کل وہ پیرس میں قومی مرکذ برائے سائنسی تحقیق میں بحثیت ‘تحقیقی ناظم‘ کے فرائص انجام دے رہے ہیں۔ اب ان کی عمر پچھتر (75) سے زائد ھوچکی ہے وہ ان دنوں اپنی اہلیہ نینسی ہیوسٹن اور دو (2) بچوں کے ساتھ پیرس میں مقیم ہیں۔ راقم الحروف نے اپنی کتاب ۔۔"ساختیات، تاریخ، نظریہ اور تنقید"، 1991ء، میں تروتن تودوروف کے ادبی اور تنقیدی نظریے پر بحث کی ہے۔