تسنیم صنم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search


اردو شاعرہ

محترمہ تسنیم صنم کا اصل نام تسنیم شاہجہان ہے اور قلمی نام تسنیم صنم ۔صنم کا تخلص ان کی سکول ٹیچر محترمہ یاسمین صوفی نے عطا فرمایا تھا۔ آپ 20جنوری 1964ء کو لورالائی میں شاہ جہان شاد کے ہاں پیدا ہوئیں ابتدائی تعلیم لورالائی میں حاصل کی آپ کاتعلق دمڑ کاکڑ قبیلے سے ہے دیگر تعلیم کوئٹہ میں حاصل کی آپ درس و تدریس سے وابستہ ہیں اور شاعری کے ساتھ ساتھ افسانہ نگاری بھی کرتی ہیں۔آپ نے شاعری میں عرفان الحق صائم سے اصلاح لی 2004ء میں ان کے پہلے شوہر کا انتقال ہوگیا تو آپ نے عرفان الحق صائم سے نکاح کر لیا۔ان کا پہلا شعری مجموعہ(کچھ خواب سرمژگاں)2010ء میں شائع ہوا اور ادبی حلقوں میں بہت پذیرائی حاصل کی۔ آپ نے حمد۔نعت۔نظم۔قطعہ۔ہائیکو۔غرض تمام انصاف سخن میں طبع آزمائی کی ہے۔اور آپ پختہ کار شاعرہ ہیں ان کے تین بیٹے اور ایک بیٹی ہے آپ کا دوسرا شعری مجموعہ سر شام غزل 2018 میں شائع ہوا۔ آپ کو 2016 میں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی مل چکا ہے،

حوالہ جات[ترمیم]