تعلقہ کھارو چن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ضلع سجاول کا ایک تعلقہ ، 12 اکتوبر 2013ء میں تعلقہ کا درجہ ملا جب ضلع سجاول، ضلع ٹھٹہ میں سے نیا ضلع بنایا گیا، کھارو چن صوبہ سندھ کی تقریباً 350 کلومیٹر کی ساحلی پٹی کے ساتھ واقع ہے، جس کا ایک اہم حصہ دریائے سندھ کے ڈیلٹا پر مشتمل ہے۔ کھارو چن 778 مربع کلومیٹر کے رقبے پر محیط ہے۔ کھارو چن کا تعلقہ (تحصیل) – جسے یونین کونسل بھی کہا جاتا ہے – کا صدر دفتر باغان میں ہے۔

کھارو چن میں 1 یونین کونسل، 41 ریونیو ویلج اور 4385 گھرانے ہیں (گورنمنٹ آف سندھ، رپورٹ 2011ء)۔ کوٹری کے نیچے پانی کی ناکافی بہاؤ کے نتیجے میں قدرتی وسائل پر دباؤ بھی پڑا ہے۔ سمندری کٹاؤ کی وجہ سے کم از کم 117,823 ہیکٹر اراضی ضائع ہوئی، جس میں سے 81 فیصد 'سمندر سے مکمل طور پر کٹے ہوئے' کے زمرے میں آتی ہے جس میں کھارو چن میں کل 41 دیہوں میں سے 21 دیہات (گاؤں کا جھرمٹ) شامل ہیں۔ ( حکومت سندھ، رپورٹ 2004)۔