تلور

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
تلور

تلور نامی بڑے پرندے زمین پر رہنے والے پرندوں کے گروہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ کھلی زمین اور گھاس کے میدانوں میں رہتے ہیں۔

تلور ایک نایاب پرندہ ہے جو مرغی کے سائز کا ہوتا ہے۔ اس کی دنیا میں کل تعداد 50 ہزار سے ایک لاکھ تک کے درمیان ہے۔ جزیرہ نما عرب میں یہ پرندہ تقریباً ناپید ہو چکا ہے۔ پاکستان میں یہ کافی تعداد میں پایا جاتا ہے

تلور زمین پر گھونسلا بناتے ہیں اور ہمہ خوروں کی قسم سے تعلق رکھتے ہیں۔ اپنی مضبوط ٹانگوں اور بڑے پنجوں کی مدد سے یہ زمین پر آسانی سے چل سکتے ہیں۔ چلتے پھرتے یہ اپنی خوراک بھی تلاش کرتے رہتے ہیں۔ ان کے پروں پر اضافی پر موجود ہیں جو اڑنے میں مدد دیتے ہیں۔ ملاپ کے وقت ان میں سے بہت سارے پرندے عجیب و غریب ناچ دکھاتے ہیں۔ مادہ تین سے پانچ تک انڈے دیتی ہے جن پر دھبے موجود ہوتے ہیں۔ یہ انڈے زمین پر موجود کسی ڈھیر پر دیے جاتے ہیں اور مادہ اکیلے ہی انڈوں کو سیتی ہے۔

تلور ملاپ کے موسم کے علاوہ بہت میل جول رکھتے ہیں تاہم کسی انسان کو اپنے نزدیک نہیں آنے دیتے۔