تمنا (اداکارہ)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

تمنّا بیگم ایک منجھی ہوئی فلمی ادا کارہ تھیں۔ مُثبت کِردار ادا کرنا آسان ہے جب کہ منفی کردار نِبھانا بہُت دُشوار کام ہے۔ تمنّا بیگم اکثر منفی کردار ادا کرتی تھیں اور کردار میں اِتنا کھو کر رہ جاتی تھیں کہ دیکھنے والا اُس سے اِس فِطری اداکاری پہ شدِید نفرت کا اظہار کرنے لگ جاتا تھا۔ خصوصی طور پر وہ سوتیلی ماں اور جھگڑالو ساس کا کِردار ایسے ادا کرتِیں کہ جیسے یہ کردار لکھا ہی اُسی کے لیے گیا ہو۔ "بوبی" اور "شمع" کے علاوہ انھوں نے بیسیوں فلموں میں منفی کردار ادا کیے۔