تورک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

تورّک نماز میں آخری[1] تشہد میں بایاں پاؤں دائیں پاؤں کے نیچے سے آگے نکال کر بیٹھنا ہے۔

تورّک کی ایک صورت تو یوں ہے کہ نمازی کا دائیں کولہے کو دائیں پیر پر اس طرح رکھنا کہ وہ کھڑا ہو اور انگلیوں کا رخ قبلہ کی طرف ہو، نیز بائیں کولہے کو زمین پر ٹیکنا اور بائیں پیر کو پھیلا کر دائیں طرف کو نکالنا۔[2] افتراش کے معنی ہیں کہ نمازی بایاں پاؤں اس طرح بچھائے کہ اس کی چھت زمین پر لگے اور وہ اس پاؤں پر بیٹھ جائے، اپنے دائیں کولہے کے ساتھ دائیں پاؤں کو زمین پر اس طرح گاڑ لے کہ اس کی انگلیوں کا رخ قبلہ کی طرف ہو۔[3]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. صحیح بخاری ح 828
  2. قاموس الوحید ص 1471
  3. روضۃ الطالبین للنووی 1/ 162