تیرتال

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں
ایک گھریلو تیرتال

تیر تال (swimming pool) ایک ایسا سمانہ جس کو پانی سے اِس لیے بھرا جاتا ہے تاکہ اُس میں تیراکی اور دوسری فرصتی سرگرمیاں سر انجام دی جاسکیں۔ با الفاظِ دیگر: تیرتال دراصل ایک چھوٹا یا وسطی جسامت کا تالاب ہوتا ہے جس میں تیرنے کی غرض سے صاف پانی بھرا جاتا ہے۔

تیرتال زمین میں بھی بنائے جاسکتے ہیں اور زمین کے اُوپر بھی۔ زمینی تیرتالوں کو عموماً امواد جیسے پُختہ بجری، قدرتی پتھر، دھات، پلاسٹک یا بافتی شیشے (fiberglass) سے بنایا جاتا ہے اور یہ یا تو خود ساختہ جسامت کے ہوسکتے ہیں اور یا معیاری جسامت کے بنائے جاتے ہیں جن میں سے اولمپک ناپ کا تیرتال (olympic-size) سب سے بڑا ہوتا ہے۔

اشتقاقیات[ترمیم]

لفظ تیر تال مرکّب ہے دو الفاظ ‘‘تیر’’ اور ‘‘تال’’ کا۔ تیر دراصل تیراکی اور تیرنے سے ہے جبکہ تال کا مصدر ہے تالاب۔ یہ اِسی مقصد کے لیے استعمال ہونے والی انگریزی اِصطلاح سویمینگ پُول کی لفظی معنی / متبادل ہے۔ انگریزی میں اِس اصطلاح کو عموماً مختصر کرکے صرف پُول کہہ دیا جاتا ہے جبکہ اُردو میں عام طور پر اِختصار کے لیے اِسے تالاب کہاجاتا ہے (یاد رہے کہ ہر تالاب کو تیرتال نہیں کہاجاسکتا)۔ اُردو لُغت میں اِس کے لیے ایک اَور مرکّب لفظ ‘‘شناگاہ’’ دیکھنے کو ملتی ہے جو فارسی سے وارد شدہ ہے؛ فارسی میں تیرنے کو ‘‘شنا’’ کہاجاتا ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]