جاپانی ین کے بینک نوٹ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ایک سیریز D 1000 ین نوٹ، جس میں ناتسومے سوسیکی Natsume Sōseki کی تصویر ہے۔ ان کو یکم نومبر 2004 سے سیریز E 1000 ین نوٹ سے تبدیل کر دیا گیا ہے۔

جاپانی ین کے بینک نوٹ جاپان کے بینک نوٹ ہیں، جن کو جاپانی ین ( ¥ ) کہا جاتا ہے۔ یہ سب ایک مرکزی بینک کے ذریعہ جاری کیے جاتے ہیں جو سنہ 1882ء میں قائم کیا گیا تھا، جسے بینک آف جاپان کہا جاتا ہے۔ پہلے نوٹ جو چھاپے گئے سنہ 1885ء اور 1887ء کے درمیان ایک سے سو ین کی قیمتوں میں جاری کیے گئے تھے۔ اپنی پوری تاریخ میں، یہ 0.05 ین سے لے کر 10,000 ین کے درمیان قیمت میں ہیں۔ ایک ین سے کم کے بینک نوٹ کو 1953ء میں ختم کر دیا گیا تھا اور پانچ سو ین سے کم کے نوٹوں کو سنہ 1984ء تک بند کر دیا گیا تھا۔ ہزار ین اور اس سے زیادہ کے اعلیٰ نوٹوں 1950ء کی دہائی میں متعارف کرائے گئے۔ یہ ابھی تک ¥1000، ¥2000، ¥5000 اور ¥10,000 کے نوٹوں میں جاری کیے جاتے ہیں۔ سنہ 1946ء سے 1980ء کی دہائی تک ایک سے پانچ سو ین کے پہلے استعمال ہونے والی نوٹ اب بھی قانونی طور پر درست ہیں۔ تاہم، یہ پرانے نوٹ جمع کرنے والے شوقین حضرات کی مارکیٹ میں اپنی قیمت سے زیادہ قیمتی ہیں۔