جریر بن عبد الحمید

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

جریر بن عبد الحمید(ولادت:110ھ ۔۔۔وفات 188ھ) از خواجہ عبد العظیم احمد(ریسرچ سکالر) آپ کا نام جرير بن عبد الحميد بن قُرط الضبی تھا ۔ آپ کی کنیت ابو عبد اللہ تھی۔آپ کی ولادت 110ھ میں ہوئی آپ ثقہ رواۃ حدیث میں سے ہیں۔ آپ کوفہ سے تعلق رکھتے تھے۔آپ نے حدیث کا سماع اعمش، عطاء بن السائب وغیرہ سے کیا۔ آپ کے تلامذہ میں سے ابن المدينی، اسحٰق، قتیبۃ، احمد بن حنبل ،سلیمان بن حرب، ابن المبارك وغیرہ تھے۔ آپ کے پاس احادیث کی کتب کا ذخیرہ تھا۔ امام محمد بن جعفر الکتانی اپنی تصنیف "الرسالۃ المستطرفۃ" میں شیخ الاسلام زکریا الانصاری کی کتاب شرح الفیۃ الصطلح کے حوالہ سے لکھتے ہیں۔ "جریر بن عبد الحمید نے ری میں سب سے پہلے احادیث کو اکٹھا کیا۔