مندرجات کا رخ کریں

جمادات

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

جمادات جماد۔ کی جمع ایسی چیزیں جن میں روح نہیں ہوتی اور اس میں سے بیشتر کا مطلب پتھروں اور معدنیات سے ہوتا ہے۔

عالم جمادات

[ترمیم]

عالم جمادات سے عموما مراد پہاڑ اور دیگر معدنیات چاندی، سونا، ہیرا، بلور وغیرہ لیا جاتاہے جمادات وہ ہیں کہ جو قدرتی ترکیب سے مرکب ہیں۔ جمادات میں بھی حیوانات و نباتات والا قانون فطرت کام کر رہا ہے۔

جمادات کی حقیقت

[ترمیم]

جمادات کے مقابل حیوانات و نباتات ہیں ان میں پائی جانے والی تمام حرکات اور نشو و نما کی خصوصیات جیسے تغذیہ ، نشو و نما اور تناسل وغیرہ جو انسان و حیوان دونوں میں ہیں جمادات میں نہیں جمادات جن پر موت وجمود کی حالت طاری ہے ، وہ حیات کی حقیقت ومزاج سے بالکل مختلف ہیں

جمادات کا حکم

[ترمیم]

جمادات سب پاک اَور حلال ہیں اِلا یہ کہ مضر ہو یا نشہ لانے والا ہو قاعدہ یہ ہے کہ جو سبزیاں یا دانہ صحت کو مضر ہو وہ حرام،جو مضر نہ ہو وہ حلال حتی کہ سنکھیا بھی مارکر کھایا جائے تو حلال[1]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. مرآۃ المناجیح شرح مشکوۃ المصابیح، مفتی احمد یار خان نعیمی، جلد5، صفحہ1038 ،نعیمی کتب خانہ گجرات۔