جموں کشمیر محاذ استقلال

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

جموں کشمیر محاذ استقلال نظریہ خود مختار کشمیر کی حامی کشمیری آزادی پسند وطن دوست انقلابی سیاسی جماعت ہے۔

جس کا قیام 2010 میں آزاد کشمیر کے ضلع نیلم میں لایا گیا۔ اس سیاسی جماعت نے دو سال بعد 2012 میں سیاسی عمل میں آنے کا اعلان کیا. کشمیری نوجوان سیاسی رہنما خواجہ سلیم احمد وانی اس جماعت کے سیکرٹری جنرل ہیں۔ یہ آزاد کشمیر کی مزاحمتی سیاست میں ابھرتی ہوئی سیاسی جماعت ہے۔ جو نوجوان طالب علموں میں دن بدن مقبول ہو رہی ہے۔ یہ کشمیری مزاحمتی سیاسی جماعت اگست 2019 میں بھارتی مقبوضہ کشمیر میں 370 کے خاتمے کے بعد آزاد کشمیر میں بننے والے نظریہ خود مختار کشمیر کی علمبردار آزادی پسند مزاحمتی سیاسی جماعتوں کے اتحاد جموں کشمیر پیپلز نیشنل الائنس پی این اے کا حصہ ہے.