جنت کی تلاش (ناول)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
جنت کی تلاش
مصنفرحیم گل
اصل عنوانجنت کی تلاش
ملکپاکستان
زباناردو
موضوعرومان اور فلسفۂ زندگی
ناشررابعہ بک ہاؤس، لاہور
تاریخ اشاعت
1981ء
صفحات426
بعد ازاں{سانچہ:اگلی

جنت کی تلاش پاکستانی ناول نگار رحیم گل کا اردو زبان میں شائع ہونے والا ناول ہے۔ ناول پہلی بار 1981ء میں شائع ہوا۔ یہ مصنف کا پانچواں ناول تھا۔ اسی ناول کو سب سے زیادہ پزیرائی ملی۔ یہ ناول رحیم گل کا نمائندہ ناول ہے بل کہ ادبی حلقوں میں ان کی پہچان بنا۔ امتل اور وسیم ناول کے مرکزی کردار ہیں۔ تیسرا اہم کردار امتل کا بھائی ہے اور ان دونوں کے درمیان میں ’’کٹالیسٹ‘‘ کا کام کرتا ہے۔ امتل کسی صورت بھی دنیا کو خاطر میں نہیں لاتی۔ اس کے اقوال و افعال سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ خوش رہنے کے لیے وہ دنیا میں ہر ایک تجربہ کر چکی ہے چاہے جنس کا ہو یا محبت کا، سیاحت کا ہو یا گھر میں رہنے کا، لیکن اْسے کہیں چھین نصیب نہیں ہوا۔ دو دفعہ خودکشی کی ناکام کوشش اس کے نفسیاتی خلفشار کی غمازی کرتی ہے۔ وہ ایک بے پناہ پیار کرنے والے بھائی اور حد سے زیادہ محبت کرنے والے وسیم کی صحبت میں رہتی ہے لیکن پھر بھی ہر چیز سے مایوس نظر آتی ہے۔[1]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ظہور عالم (2017)۔ "رحیم گل کی ناول نگاری"۔ مجلہ خیابان۔ جامعہ پشاور۔ اخذ شدہ بتاریخ 6 اکتوبر 2019