حسن خیل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

پشاور سے جنوب کی طرف 35 کلومیٹر کے فاصلے پر چٹیل پہاڑوں کی سرزمین فرنٹیئر ریجن پشاور موجودہ سب ڈویژن حسن خیل کا علاقہ واقع ہے جس کا رقبہ 261 مربع کلومیٹر ہے اور جو 75 فیصد سنگلاخ پہاڑوں جبکہ 25 فیصد میدانوں پر مشتمل ہے۔ سابقہ ایف آر پشاور چار اقوام جناکوڑ ، اشوخیل، جواکی اور حسن خیل پر مشتمل ہے اور ان چاروں اقوام کو حسن خیل سب ڈویژن بھی کہا جاتا ہے۔ یہاں صدیوں سے اباد آفریدی قبیلے اپنی منفرد تہذیبی روایات، ثقافت، بہادری اور غیرت و حمیت کی وجہ سے منفرد تاریخی حیثیت رکھتے ہیں۔