"نوال سعید" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
1 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.9.2
سطر 2: سطر 2:


=== ابتدائی زندگی ===
=== ابتدائی زندگی ===
نوال 1998 میں 30 اکتوبر کو کراچی، پاکستان میں پیدا ہوئیں۔  <ref>{{cite web|url=https://www.bolnews.com/entertainment/2021/11/inside-nawal-saeeds-glorious-birthday-celebration-see-photos|title=Inside Nawal Saeed's glorious birthday celebration, see photos|website=BOL News|date=November 6, 2021}}</ref>انہوں نے اپنی تعلیم جامعہ کراچی سے حاصل کی۔
نوال 1998 میں 30 اکتوبر کو کراچی، پاکستان میں پیدا ہوئیں۔  <ref>{{cite web|url=https://www.bolnews.com/entertainment/2021/11/inside-nawal-saeeds-glorious-birthday-celebration-see-photos|title=Inside Nawal Saeed's glorious birthday celebration, see photos|website=BOL News|date=November 6, 2021|access-date=2022-03-26|archive-date=2022-05-14|archive-url=https://web.archive.org/web/20220514113257/https://www.bolnews.com/entertainment/2021/11/inside-nawal-saeeds-glorious-birthday-celebration-see-photos/|url-status=dead}}</ref>انہوں نے اپنی تعلیم جامعہ کراچی سے حاصل کی۔


=== کیرئیر ===
=== کیرئیر ===

نسخہ بمطابق 02:56، 9 دسمبر 2022ء

نوال سعید (پیدائش 30 اکتوبر 1998) ایک پاکستانی اداکارہ اور ماڈل ہیں[1]۔ وہ ڈراموں ایک لڑکی عام سی، یقین کا سفر، ماہ تمام، فریاد اور بنَو[2] میں اپنے کرداروں کے لیے جانی جاتیں ہیں۔

ابتدائی زندگی

نوال 1998 میں 30 اکتوبر کو کراچی، پاکستان میں پیدا ہوئیں۔  [3]انہوں نے اپنی تعلیم جامعہ کراچی سے حاصل کی۔

کیرئیر

نوال کا شمار خوبصورت پاکستانی اداکارہ اور ماڈل میں ہوتا ہے  جنہیں فنون لطیفہ کا شوق ہے اور انہوں نے تقریباً ایک سال تک ناپا میں کام کیا جہاں سے انہوں نے موسیقی کی تربیت حاصل کی اور گٹار بجانا  بھی سیکھا۔ وہ اکثر مختلف سیریلز میں معاون کردار کرتی نظر آتی ہیں۔ چند سالوں میں اس نے کافی مقبولیت حاصل کر لی ہے ۔

انہوں نے اپنی اداکاری کا آغاز 2017 میں کیا اور اداکاری سے قبل انہوں نے اشتہارات بھی کیے۔[4]  وہ اسامہ خان کے ساتھ ڈراموں سنو نا، سوتیلی ممتا اور بی زبان میں اپنے کرداروں کے لیے مشہور ہیں۔[5][6]  وہ سجل علی کے ساتھ؛ ماہ تمام، کبھی بینڈ کبھی باجا ایک لڑکی عام اور یقین کا سفر میں بھی نظر آئیں۔  اس کے بعد وہ ڈرامہ دکھاوا سیزن 2 اور مکافات سیزن 3 میں نظر آئیں۔ وہ حنا دلپزیر، بہروز سبزواری، اسماء عباس اور خالد انعم کے ساتھ ٹیلی فلم بھابھی نظر لگا دینگی میں بھی نظر آئیں۔  2020 میں وہ عدیل چوہدری اور زاہد احمد کے ساتھ ڈرامہ فریاد میں نظر آئیں۔

ڈرامے

  • ایک لڑکی عام سی
  • یقین کا سفر
  • ماہ تمام
  • بنو
  • فریاد
  • بے زبان
  • سنو نا
  • مذاق رات
  • ستم
  • سوتیلی ممتا
  • کبھی بینڈ کبھی باجا

بنو (ڈرامہ)

بنو  2021 میں نشر کیا جانے والا  پاکستانی ڈرامہ ہے جو جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر کیا گیا ۔ بنو ڈرامے کی مرکزی کاسٹ ,میں نمرہ خان، فرقان قریشی ، فرحان ملہی اور نوال سعید شامل  ہیں۔ ڈرامے کی کہانی بینا نامی نوجوان لڑکی کی زندگی کے گرد گھومتی ہے۔ بنوں ڈرامہ طاہر نیازی، اسد قریشی نے لکھا ہے اور ہدایت کاری علی اکبر نے کی ہے۔ڈرامے میں نوال نے بینا کی کزن ثانیہ کا کردار ادا کیا جسے بہت پسند کیا گیا۔

فریاد

ڈرامہ سیریل فریاد میں نوال سعید  نے انعم کا کردار ادا کیا۔ انعم مراد کی دوست ہوتی  ہے۔ ماہ نور سے شادی کے باوجود  سے مراد انعم کے ساتھ دھوکے سے دوسری شادی کرلیتا ہے ۔یہ کردار انھوں نے بخوبی نبھایا ۔نوال سعید ایک حیرت انگیز نوجوان پاکستانی اداکارہ ہیں۔ ان کے مداحوں نے ڈرامہ سیریل سوتیلی ممتا میں بھی  ان کی اداکاری کو بہت پسند کیا۔

حوالہ جات

  1. "The Astounding Photoshoot from realme is out and Social Media cannot contain their excitement over it"۔ Daily Times۔ April 1, 2021 
  2. "What's playing on TV throughout Ramazan?"۔ The News International۔ April 2, 2021 
  3. "Inside Nawal Saeed's glorious birthday celebration, see photos"۔ BOL News۔ November 6, 2021۔ 14 مئی 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 مارچ 2022 
  4. "The Astounding Photoshoot from realme is out and Social Media cannot contain their excitement over it"۔ Daily Times۔ September 24, 2021 
  5. "Nawal Saeed | Faryaad | Soteli Maamta | Yaqeen Ka Safar | Gup Shup with FUCHSIA"۔ FUCHSIA Magazine۔ April 3, 2021 
  6. "Trailers For Zahid Ahmed's 'Faryaad' Are Out! [Videos]"۔ Pro Pakistani۔ April 18, 2021