استتباط

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نظرثانی بتاریخ 12:44، 26 جون 2008ء از محبوب عالم (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: == تعارف == زندہ اجسام کا اپنی اندرونی ماحول کو (تقریباً) ساکن یا جامد رکھنے کی صلاحیت کو [[علم...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)

تعارف

زندہ اجسام کا اپنی اندرونی ماحول کو (تقریباً) ساکن یا جامد رکھنے کی صلاحیت کو علمِ حیات میں استتباط کہا جاتا ہے.

معنی

استتباط عربی زبان کا لفظ ہے جس کی لفظی معنی ہے جامد یا ساکن. استتباط کے لئے انگریزی زبان میں لفظ ہومیوسٹاسز Homeostasis مستعمل ہے. ھومیو (homeo) یعنی اندرونی یا داخلی، اور سٹاسز (stasis) یعنی ساکنیت یا ٹھہراؤ. عربی میں اِسے استقرارِ داخلی یا استتباطِ داخلی کہاجاتا ہے.

حیاتی استتباط

استتباط کے لحاظ سے جانداروں کی دو اقسام ہیں: مقلد یا ضابط. مقلد وہ جاندار ہیں جن کا اندرونی جسمانی ماحول بیرونی ماحول کا تابع ہوتا ہے. یعنی بیرونی ماحول میں تبدیلی آنے پر مقلد جانداروں کے جسم کا اندرونی ماحول بھی اُسی طرح تبدیل ہوتا ہے اور وہ اسے ساکن نہیں رکھتے. دوسری طرف، ضابط وہ جاندار ہیں جو اپنی اندرونی جسمانی ماحول کو ساکن یا جامد رکھنے کی کوشش کرتے ہیں اور بیرونی ماحول کے ساتھ اُسے تبدیل ہونے نہیں دیتے. مثلاً اگر بیرونی ماحول کا درجہ حرارت کم ہورہا ہے تو ضابط جاندار اپنے اندرونی جسمانی ماحول کا درجہ حرارت کم ہونے نہیں دیتے اور کوشش کرتے ہیں کہ درجہ حرارت کم یا زیادہ نہ ہو.