خرم ابن شبیر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

خرم ابن شبیر کا مکمل نام خرم شہزاد ہے قلمی نام خرم ابن شبیر ہے۔ راولپنڈی کے علاقے ڈھوک حسو محلہ کشمیریاں میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم علاقائی اسکول پاک محمڈن ماڈل اسکول سے حاصل کی اس کے بعد گورنمنٹ ڈگری کالج سٹلائیٹ ٹاون میں زیرِ تعلیم رہے۔ کرکٹ اور شاعری کا شوق بچپن سے ہی رہا۔ پہلا مشاعرہ 2005 میں نسٹ یونیورسیٹی میں احسان اکبر صاحب کی صدارت میں پڑھا۔ شاعری میں، ذو الفقار علی زلفی، اختر رضاسلیمی، محمد وارث(سیالکوٹ) اعجاز عیبد (انڈیا) اور عثمان خاور صاحب کو اپنا استاد مانتے ہیں۔افسانہ نگاری سے بھی دلچسپی ہے ان کا ایک افسانہ "بابا دینا" کو بہت پزیرائی ملی۔ ان کا اپنا ایک کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ ہے جو انھوں نے 2012 میں اپنے علاقے ڈھوک حسو میں شروع کیا ۔ جس کا مقصد علاقے کے بچوں اور بچیوں کو کمپیوٹر کے مختلف کورسز کروانا تھا جو موجودہ دور اور آنے والے دور کی اہم ضرورت ہے۔ ان کے انسٹی ٹیوٹ میں بڑی تعداد میں بچے اور بچیاں کمپیوٹر کورس کر رہے ہیں۔ خرم ابن شبیر ٹیچر ٹرینر ہونے کے ساتھ ساتھ ڈھوک حسو کے جانے مانے صحافی بھی ہیں۔

[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "خرم ابن شبیر فیس بک پیج"