خطبات مدراس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں
خطبات مدراس
 
Khutbat e Madras.jpg
مصنف سید سلیمان ندوی
ملک بھارت، پاکستان
زبان اردو زبان
موضوعات سیرت نبوی
تاریخ اشاعت 1344ھ/ 1926ء

خطبات مدراس سید سلیمان ندوی کے اُن خطبوں پر مبنی کتاب ہے جو انہوں نے اکتوبر اور نومبر 1925 میں مدراس کے لولی ہال میں ہفتہ وار دئیے تھے۔ یہ خطبات انگریزی مدرسوں کے طلباء اور عام مسلمانوں کے لیے تھے۔ اُن خطبوں میں سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا تھا۔ علامہ سید سلیمان ندوی کےسیرت النبیﷺ کے موضوع پر دیے گئے یہ خطبات مربوط کتابی شکل میں 1926ء میں شائع کیے گئے۔ سیرۃ النبیﷺ کے مختلف پہلوؤں پر دیے جانے والے آٹھ خطبوں میں سے بعض خطبوں میں سیرت محمدیﷺ کا دوسرے انبیاء کی سیرتوں سے مقابلہ و موازنہ پیش کیا گیا ہے۔ ان آٹھ خطبات کی ترتیب کچھ اس طرح سے ہے:

  • 1۔ انسانیت کی تکمیل صرف انبیاء کرام کی سیرتوں سے ہو سکتی ہے۔
  • 2۔ عالمگیر اور دائمی نمونہ عمل صرف محمدﷺ کی سیرت ہے۔
  • 3۔ سیرت نبویﷺ کا تاریخی پہلو
  • 4۔سیرت نبویﷺ کی کاملیت
  • 5۔ سیرت نبویﷺ کی جامعیت
  • 6۔ سیرت نبویﷺ کی عملیت
  • 7۔ اسلام کے پیغمبر کا پیغام
  • 8۔ ایمان اور عمل

اس کتاب کا ایک وصف یہ بھی ہے: ’’اس کتاب کے بعض خطبوں میں سیرت محمدیﷺ کا دوسرے انبیاء کی سیرتوں سے مقابلہ و موازنہ ہے۔‘‘ [1]

مزید دیکھیں[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]

  1. خطبات مدراس ،سید سلیمان ندوی، رضا پریس، لاہور