خفیہ مصنف
Appearance
خفیہ مصنف یا غائب لکھاری ایک پیشہ ور مصنف ہوتا ہے جس کا شائع شدہ کام کسی دوسرے شخص کو نیک نامی کے لیے دیا جاتا ہے۔یہ ایک ہنر مند مصنف ہوتا ہے جسے مواد تیار کرنے کے لیے رکھا جاتا ہے جس کا کریڈٹ کسی اور کو دیا جاتا ہے۔
مشہور شخصیات، کھلاڑیوں اور سیاست دانوں کی سوانح عمری لکھنے میں مدد کے لیے غائب لکھاریوں کو فیس ادا کی جاتی ہے۔ وہ خطوط، گانے کے بول، میگزین اور خبروں کے مضامین لکھنے میں بھی مدد کرتے ہیں جو کسی اور کے نام سے شائع ہوتے ہیں۔
یاداشتوں کے خفیہ مصنف اکثر دوسروں کی نقالی کرتے وقت "غائب" ہونے پر فخر کرتے ہیں کیونکہ اس طرح کی گمشدگی ان کی کاریگری کے معیار کی نشاندہی کرتی ہے۔[1]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Michel Anteby، Nicholas Occhiuto (2020)۔ "Stand-in Labor and the Rising Economy of Self"۔ Social Forces۔ 98 (3): 1287–1310۔ doi:10.1093/sf/soz028