مندرجات کا رخ کریں

خمیرہ گاؤ زباں عنبری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

خمیرہ گاؤزبان عنبری

طب یونانی میں جہاں دماغ کو تقویت دینے یا دماغی صلاحیت میں اضافے اور دماغی کمزوری کے علاج کے لیے کسی مرکب کا ذکر آتا ہے تو وہاں خمیرہ گاؤزبان سرفہرست آتا ہے۔چونکہ گاؤزبان اس مرکب کا جزواعظم ہے لہذا اسی بنا پر اس کو خمیرہ گاؤزبان کا نام دیا گیا ہے۔جو نا صرف دماغ کے کام کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتا ہے بلکہ یادداشت کو بہتر کرنے چستیطپیدا کرنے میں بھی اپنا ثانی نہیں رکھتا۔

خمیرہ گاؤزبان عنبری کے اجزاء ،ترکیب تیاری اور افعالآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ herbconcept.com (Error: unknown archive URL)

خمیرہ گاؤزبان عنبری کے فوائد

محرک دماغ ہونے کی وجہ سے دماغ میں تحریک پیدا کرکے سستی دماغ کی وجہ سے رکی ہوئی معلومات یعنی مدتوں کی یادیں دوبارہ بحال کرتا ہے۔آنکھوں کی بینائی بحال کرتا ہے اور بصارت کو تیز کرتا ہے خفقان قلب کو دور کرتا ہے۔دل و دماغ  کو طاقت فراہم کرتا ہے اور دماغی کام کرنے والوں کے لیے ایک عمد ہ مرکب ہے۔