درد کمر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے


کمر میں پٹھوں کے سکڑ جانے سے کھچاؤ اور درد محسوس ہوتا ہے۔ ایسی حالت میں چھینکنا یا کسی طرف مڑنا اور کروٹ لینا درد میں اضافہ کرتا ہے۔ بعض مریضوں کو چھینک آنے یا کھانسی کی صورت میں بھی شدید درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ درد کمر کا مرض گنٹھیا کی وجہ سے بھی ہوتا ہے۔ کبھی زیادہ بوجھ اٹھانے یا چوٹ لگنے سے بھی یہ تکلیف ہو جاتی ہے۔ درد کی شدت کی صورت میں کمر کو گرم یا پانی کی بوتلوں سے سینکنا اور بستر پر لیٹے رہنا مفید ہے۔ تیل وغیرہ کی مالش سے بھی افاقہ ہو جاتا ہے۔ گرم حمام میں نہانا اس مرض کے لیے فائدہ مند ہے۔ کمر کو گرم رکھنا دافع درد ثابت ہوتا ہے۔