درس قرآن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

درسِ قرآن یا دُرُس القرآن یا مجموعہ دُرُوس الفرقان مسمیٰ بہ درس القرآن، مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی تصنیف ہے۔ اس میں مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے کچھ وہ قرآنی درس جمع کر دیے گئے ہیں جو آپ مدّت سے جامع مسجد غوثیہ، گجرات، میں مسلسل دیتے رہے۔ قدیم قلمی نسخے کی چھوٹی تقطیع پر یہ کتاب تقریباً 137 صفحات پر مشتمل ہے۔ آج کل یہ کتاب رسائل نعیمیہ میں شامل ہے، جو رسائلِ نعیمیہ کا آخری رسالہ ہے اور صفحہ 392 تا آخرِ کتاب 528 تک پھیلا ہوا ہے۔