درید راہب

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(دریدالراہب سے رجوع مکرر)
حضرت دریدالراہب ؓ
معلومات شخصیت

حضرت دریدالراہب ؓ اہل کتاب صحابی رسول تھے۔

نام ونسب[ترمیم]

درید نام، حبشہ کے رہنے والے اور مذہباً عیسائی تھے، حضرت نجاشی رضی اللہ عنہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں جووفد بھیجا تھا اُس میں حضرت درید رضی اللہ عنہ بھی تھے۔

فضل وکمال[ترمیم]

راہب ان کے نام کا جز ہو گیا تھا جس سے ان کے فضل وکمال پرروشنی پڑتی ہے، اس آیت کے جولوگ مصداق ہیں ان میں حضرت درید رضی اللہ عنہ کا نام بھی لیا گیا ہے: وَإِذَاسَمِعُوا مَاأُنْزِلَ إِلَى الرَّسُولِ تَرَى أَعْيُنَهُمْ تَفِيضُ مِنَ الدَّمْعِ۔ [1] ترجمہ:رسول اللہ کی طرف جوکچھ نازل ہوا جب انھوں نے اسے سنا توتم دیکھو گے کہ ان کی آنکھیں پرنم ہوگئیں۔[2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. (المائدۃ:83)
  2. اصابہ