دولت زمان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

دولت الزماں (1947 -2002 [1] ) ایک تیز گیند باز تھا جس نے 1960ء کی دہائی میں مشرقی پاکستان میں مختلف ٹیموں کے لیے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی۔ بعد میں، 1979ء میں، انھوں نے انگلینڈ میں پہلے آئی سی سی ٹرافی ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش کی نمائندگی کی۔ 22 اول درجہ میچوں میں اس نے 35 کے حساب سے کیریئر کی بہترین 5/105 کے ساتھ40 وکٹیں حاصل کیں ۔ [2] 1979 ءکی آئی سی سی ٹرافی میں انھوں نے 12.33 کی اوسط سے 6 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کا بہترین، 4/23، ملائیشیا کے خلاف آیا۔ [3] ایک کھلاڑی کے طور پر ریٹائر ہونے کے بعد، وہ وکٹوریہ اسپورٹنگ کلب کے ساتھ شامل ہوئے، جو ڈھاکہ کے قدیم ترین کرکٹ کلبوں میں سے ایک ہے (جس کا نام مہارانی کے نام پر رکھا گیا ہے)۔ اپنے پیارے کلب میں شامل ایک کلب میچ میں شرکت کے دوران مارچ 2002 ءمیں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Raman Lamba & Daulat-uz-Zaman FLCL T20 Tournament to begin February 20"۔ 20 دسمبر 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 دسمبر 2023 
  2. [1] – CricketArchive. Retrieved 19 July 2013.
  3. [2] – Cricinfo. Retrieved 19 July 2013.